دائم جی
محفلین
سب کیکس کی بھلا؟؟؟🤔
سب کیکس کی بھلا؟؟؟🤔
خوش آمدید غلام مصطفی ٰ صاحب دائؔم ! | مشک آنست کہ خود ببوید نہ عطار بگوید |
---|---|
تعارف: غلام مصطفیٰ دائؔم 20 اپریل 1995ء کو باغ آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں اور بقیہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھل قاضیاں ضلع باغ میں حاصل کی، بعد ازاں 2014ء میں ایک نیم سرکاری جامعہ میں دینی و دنیوی تعلیم کے لیے مستقل طور پر اسلام آباد میں منتقل ہو گئے۔ ان دنوں اسلام آباد ہی میں شعبہ ٔعربی سے وابستہ کئی جامعات میں پڑھا رہے ہیں۔ ادبی کارگزاریاں: غلام مصطفیٰ دائؔم کا شمار نوجوان نسل کے اُن ابھرتے ہوئے شاعروں میں ہوتا ہے جو غزل کی روایتی حرف کاری کی تھکن بھری نشست سے ذرا اوپر اٹھ کر جدید احساسِ ادراک اور شعورِ امکان کے تازہ مگر پختہ تخلیق کاروں میں گنے جاتے ہیں۔ باقاعدہ شاعری کا آغاز 2014ء سے کیا۔ غزلیں، نظمیں، نعتیں اور ایک مرثیہ بھی کہا۔غزلیات اور نظموں کے مجموعے عنقریب طباعت آشنا ہوں گے جبکہ مرثیہ نگاری کی طرف ان کا میلان ابھی تازہ ہے۔ طرز واُسلوبِ شاعری: دائؔم کی شاعری میں دقیق خیالات اور گہرے احساس کی فراوانی ازحد موجود ہے، نظموں میں بڑے کائناتی سوال اٹھانا اور بے باکی سے اپنے مافی الضمیر کی ترجمانی کرنا ان کا ایک جرأت مندانہ اسلوب ہے جو ان کے معاصر نوجوانوں میں نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہے۔اُن کی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف شاعر دلاور علی آزؔرکا کہنا ہے کہ: ”غلام مصطفیٰ دائمؔ جیسے خلّاق اور منفرد اسلوب کے حامل شعرا کے بارے میں ہی ہم یہ بات کہنے میں حق بہ جانب ہوتے ہیں کہ یہ شاعروں کے شاعر ہیں۔ وہ اس لیے کہ اُن کی علمی بصیرت اور تنقیدی شعور بھی اُن کی شعری آب داری میں صرف ہوتے ہیں۔ یہ انتہائی غیر معمولی تخلیقی سطح ہے جو قدرت کی طرف سے ان کو اُن کی ریاضت کے عوض خاص ودیعت کی گئی ہے۔ ان کی شاعری میں تاریخ ایسے بیان ہوتی ہے جیسے یہ کوئی بہت آسان مرحلہ ہو۔ تاریخ کی منظریاب جھلکیاں زیادہ تر اُن کی نظم اور اکثر اُن کی غزلیات کا حصہ بنتی ہیں۔ یہ امر اپنے آپ میں سراہے اور چاہے جانے کے لائق ہے۔ غلام مصطفیٰ دائمؔ تاریخ کو شعری جمالیات میں شامل کرنے کے لازوال ہنر سے مالا مال ہیں، تس پر زبان کا چونچال اور بیان کی سحر کاری لفظوں کو معنی کے ساتھ ساتھ معنویت سے بھی ملا دیتی ہے یہ کمالِ فن نہیں تو اور کیا ہے۔ مجھے ان کی شاعری اور شخصیت دونوں سے عشق ہے۔“ دیگر علمی اوراَدَبی سرگرمیاں: دائمؔ شاعری کے علاوہ مخصوص تنقیدی نظر کے حوالے سے بھی پاکستان کے معاصر تنقیدی سیلان کی نمائندہ موج خیزیوں میں اپنے حصے کا ولولہ پیدا کرنے کی سعی کرتے رہتے ہیں۔ عربی و فارسی زبانوں کی ماہرانہ صلاحیت کی وجہ سے ان کے تنقیدی درک اور تحقیقی اسلوب میں پختگی اور گہرائی پائی جاتی ہے۔ متعدد رسائل و جرائد میں ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین شائع ہوئے ہیں۔ شعری و علمی کتب پر دیباچے، مقدمے، تبصرے اور فلیپ وغیرہ ان کی تنقیدی بصیرت اور خود اسلوبی جوہر کی غمازی کرتے ہیں۔ اسلام آباد سے ماہانہ ’’سخن دان‘‘ کے مدیر رہے جو 9 شماروں کے بعد بوجوہ بند کر دیا گیا: دائم ۔آباد۔ رہے۔ گی دنیا ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ناصؔرکاظمی) نمونہ ٔ کلام: | ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
شکیل بھائی! آپ نے تو دل خوش کر دیا۔ تعارف کو بہت عمدہ پیٹرن دے دیا ہے۔ جزاکم اللہ خیراً، آپ کی یہ محبتیں سلامت رہیں۔ نمونۂ کلام کے لیے بارِ دگر شکریہ!۔۔۔خوش آمدید جناب دائؔم صاحب
ولادت:
غلام مصطفیٰ دائؔم 20 اپریل 1995ء کو باغ آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں اور بقیہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھل قاضیاں ضلع باغ میں حاصل کی، بعد ازاں 2014ء میں ایک نیم سرکاری جامعہ میں دینی و دنیوی تعلیم کے لیے مستقل طور پر اسلام آباد میں منتقل ہو گئے۔ ان دنوں اسلام آباد ہی میں شعبہ ٔعربی سے وابستہ کئی جامعات میں پڑھا رہے ہیں۔
ادبی کارگزاریاں:
غلام مصطفیٰ دائؔم کا شمار نوجوان نسل کے اُن ابھرتے ہوئے شاعروں میں ہوتا ہے جو غزل کی روایتی حرف کاری کی تھکن بھری نشست سے ذرا اوپر اٹھ کر جدید احساسِ ادراک اور شعورِ امکان کے تازہ مگر پختہ تخلیق کاروں میں گنے جاتے ہیں۔ باقاعدہ شاعری کا آغاز 2014ء سے کیا۔ غزلیں، نظمیں، نعتیں اور ایک مرثیہ بھی کہا۔
غزلیات اور نظموں کے مجموعے عنقریب طباعت آشنا ہوں گے جبکہ مرثیہ نگاری کی طرف ان کا میلان ابھی تازہ ہے۔
طرز واُسلوبِ شاعری:
دائؔم کی شاعری میں دقیق خیالات اور گہرے احساس کی فراوانی ازحد موجود ہے، نظموں میں بڑے کائناتی سوال اٹھانا اور بے باکی سے اپنے مافی الضمیر کی ترجمانی کرنا ان کا ایک جرأت مندانہ اسلوب ہے جو ان کے معاصر نوجوانوں میں نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہے۔اُن کی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف شاعر دلاور علی آزؔرکا کہنا ہے کہ:
”غلام مصطفیٰ دائمؔ جیسے خلّاق اور منفرد اسلوب کے حامل شعرا کے بارے میں ہی ہم یہ بات کہنے میں حق بہ جانب ہوتے ہیں کہ یہ شاعروں کے شاعر ہیں۔ وہ اس لیے کہ اُن کی علمی بصیرت اور تنقیدی شعور بھی اُن کی شعری آب داری میں صرف ہوتے ہیں۔ یہ انتہائی غیر معمولی تخلیقی سطح ہے جو قدرت کی طرف سے ان کو اُن کی ریاضت کے عوض خاص ودیعت کی گئی ہے۔ ان کی شاعری میں تاریخ ایسے بیان ہوتی ہے جیسے یہ کوئی بہت آسان مرحلہ ہو۔ تاریخ کی منظریاب جھلکیاں زیادہ تر اُن کی نظم اور اکثر اُن کی غزلیات کا حصہ بنتی ہیں۔ یہ امر اپنے آپ میں سراہے اور چاہے جانے کے لائق ہے۔ غلام مصطفیٰ دائمؔ تاریخ کو شعری جمالیات میں شامل کرنے کے لازوال ہنر سے مالا مال ہیں، تس پر زبان کا چونچال اور بیان کی سحر کاری لفظوں کو معنی کے ساتھ ساتھ معنویت سے بھی ملا دیتی ہے یہ کمالِ فن نہیں تو اور کیا ہے۔ مجھے ان کی شاعری اور شخصیت دونوں سے عشق ہے۔“
دیگر علمی اوراَدَبی سرگرمیاں:
دائمؔ شاعری کے علاوہ مخصوص تنقیدی نظر کے حوالے سے بھی پاکستان کے معاصر تنقیدی سیلان کی نمائندہ موج خیزیوں میں اپنے حصے کا ولولہ پیدا کرنے کی سعی کرتے رہتے ہیں۔ عربی و فارسی زبانوں کی ماہرانہ صلاحیت کی وجہ سے ان کے تنقیدی درک اور تحقیقی اسلوب میں پختگی اور گہرائی پائی جاتی ہے۔ متعدد رسائل و جرائد میں ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین شائع ہوئے ہیں۔ شعری و علمی کتب پر دیباچے، مقدمے، تبصرے اور فلیپ وغیرہ ان کی تنقیدی بصیرت اور خود اسلوبی جوہر کی غمازی کرتے ہیں۔ اسلام آباد سے ماہانہ ’’سخن دان‘‘ کے مدیر رہے جو 9 شماروں کے بعد بوجوہ بند کر دیا گیا۔
نمونہ ٔ کلام:گرچہ دہلیز پہ چھائی ہے سیاہی شب کی
بامِ امید پہ ۔ اک ۔ شوق سحر رکھتے ہیں
٭
شور ِدروں ۔کی تیز ہوا نے غار کا دہانہ زرد کیا
بھولے بھٹکے دھیان کا گھوڑا آخر جسم نورد کیا
٭
مفلسی نے سر پہ اک سادہ ضرورت اوڑھ لی
نقدِ حرمت بیچ کر بدلے میں غربت اوڑھ لی
toshiba satellite keyboard not working
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
photo image hosting
نواں خرید لیجئیے گا۔ان شاء اللہ حسبِ معمول....!
تے اگر پیکج مُک گیا تے؟ 😁
نواں وی مُک گیا تے 🙄نواں خرید لیجئیے گا۔
فیر کبوتر پال لیجئیے گا۔نو
نواں وی مُک گیا تے 🙄
شکریہ وجی...! پہلے طریقہ سیکھ لوں۔السلام علیکم و خوش آمدید صاحب اللہ آپکو اور ترقی و کامرانی عطا فرمائے آمین ثم آمین
عربی کا درسی دھاگا یہاں محفل میں بھی کھول لیں ۔
بہت شکریہویلکم جی ۔
خود ستائشی 😢 نہ جناب۔ یہ محض اس لئے کہ تعارف میری زبانی نہ ہو۔ اپنا تعارف اپنی زبان سے دنیا کا مشکل ترین کام ہےخود ستائشی کی مبارک۔ دعا ہے کہ محفل میں آنا بھی مبارک ثابت ہو۔
چلیں وہ تو انشاء اللہ آپ سیکھ جائیں گےشکریہ وجی...! پہلے طریقہ سیکھ لوں۔
اس محفل میں ہماری اکثریت کو مشکل پسند سمجھ لیں ۔۔۔ محفل میں خوش آمدیدخود ستائشی 😢 نہ جناب۔ یہ محض اس لئے کہ تعارف میری زبانی نہ ہو۔ اپنا تعارف اپنی زبان سے دنیا کا مشکل ترین کام ہے
سلامت رہیں، شکریہاس محفل میں ہماری اکثریت کو مشکل پسند سمجھ لیں ۔۔۔ محفل میں خوش آمدید