تعارف میرا تعارف ۔۔۔

علی سائل

محفلین
میرا نام سید علی ہے۔ کراچی میں رہتا ہوں۔ ایک پاکستانی ہوتے ہوئے، قومی زبان اردو کو بہتر کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ امید ہے آپ حضرات تنقید و تصحیح فرما کر سیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔
شکریہ۔
 
ابن رضا

لائبریرین
خوش آمدید۔ اپنی تخلیقات پیش کیجیے، یہاں اساتذہ یقیناً التفاف فرمائیں گے۔

خوش آمدید علی سائل بھائی ،اپنا تدریسی تعارف بھی کرائیں، مہدی بھائی یہ تو آپ نے پوچھا ہی نہیں کہ اردو کی ترویج کےلیے کوشاں ہیں یا اپنی اردو کی بہتری مقصود ہے کیونکہ یہ دونوں الگ الگ احادیث ہیں۔
 
املا کے لیے تشکر جناب۔
جی درست فرما رہے ہیں۔ گو کہ احتمال قوی یہی ہے کہ اپنی اردو کی بہتری درکار ہوگی۔ کہ ابھی طفل مکتب معلوم ہوتے ہیں۔ کوائف میں عمر اگر غلط نہ درج ہوئی ہو، تو ۱۴ ہے! :) :)
 
علی سائل

محفلین
شکریہ۔
آپ سب نے 'خوش آمدید' تو کہہ دیا ہے، امید ہے کہ میری اردو کی بہتری کے لیے اپنے علم کے دریا میں سے کچھ بوندوں سے مجھے سیراب کریں گے۔
مہدی نقوی حجاز بھائی، آپ نے درست فرمایا ابھی ہماری عمر صرف ۱۴ برس ہے۔
 
آپ کا مضمون "حب وطن" زیر بررسی ہے۔ مضمون شریک فرما کر اساتذہ کو "ٹیگ" کر دیا کیجیے!
 
یہ تو بڑی اچھی بات ہے کہ آپ لوگ نئے آنے والوں کا اتنا اچھے طریقے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے نئے ساتھی بھی محظوظ ہونگے۔
 
حضور آپ بھی اپنا تعارف پیش کیجیے! :) محفلین یوں گھل مل جاتے ہیں کہ آپ کو اندازہ بھی نہ ہوگا آپ کب اس محفل کے ہو کہ رہ گئے !! :) :)
 
ماہی احمد

ہاں جی ایسا "جی آیا نوں" ہوتا ہے کہ 15، 16 صفحے تو کہیں نہیں جاتے :heehee:
 
Top