سیما علی
لائبریرین
دیکھنے میں دیر کر دی آپ نے احساسؔ کو!!وہ جو اُس کے سامنے آ گیا، وہی روشنی میں نہا گیا
عجب اُس کی ہیبتِ حُسن تھی، عجب اُس کا رنگِ جمال تھا
کیا گفتگو ہے رنگ رنگ میں کہ ادب والے کے لیے لطف و چاشنی ہے. یہ رنگ جو شعری سانچے میں ڈھلا ہے ہر تبصرے میں ملتا ہے، گمان ہے کہ حرف کو ناکہ لفظوں کو چکھا ہے، روح کیساتھ وابستہ رہنے والے ایسا مزاج کہ جس کے کیا کہنے!
ہو چکا بس وہ اسے ہونے سے پہلے دیکھتے
سب ہی آپکا حُسِن نظر ہے،اور آپکا اپنا عکس ہے،اصل میں آپ کا خمیر خود محبت سے گندھا ہے اور وہ آپکے ہر لفظ میں نمایاں ہے۔
کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے!!!!!!!
بہت سارا پیار اور ڈھیر ساری دعائیں