اچھا کیا ، بے ایمانی بہت بری بات ہے ۔
سرگودھا میں میرے کچھ ننھیالی عزیز بستے ہیں ایک بار جانا ہوا ، غالبا سیٹلائٹ ٹاؤن ہے ۔ ایک بار منڈی بہاؤالدین سے کراچی جانے کے لئے دھماکہ ایکسپریس سے سرگودھا تک آئے چونکہ یہاں سپر ایکپریس سے روانگی کے لئے کم از کم دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے/تھا اسلئے آوارہ گردی کے لئے اسٹیشن سے ملحقہ بازار میں گھومنے لگے ۔ ان دنوں میں کبھی کبھار پان بھی کھایا کرتا تھا ۔ ایک پان والے صاحب سے کہا " چھوٹے دو پان دینا" (کراچی میں جس پان کے پتے سے دو یا تین بعض اوقات چار پان بنتے ہیں پنجاب میں وہی پتہ دو یا ایک ہی پان کے لئے استعمال ہوتا ہے) موصوف مجھ سے عمر میں خاصے بڑے تھے اور خاصے توانا بھی ، تیوری پر بل ڈال کر بولے کیا کہا ؟ ان بلوں سے اندازہ ہوا کہ الفاظ آگے پیچھے ہو گئے ہیں ۔ پھر مؤدبانہ عرض کی جناب میرا کہنے کا مطلب ہے " دو چھوٹے پان" اور مختصرا انھیں یہ بڑے اور چھوٹے پان کی رام کتھا سنائی تو ذرا ٹھنڈے ہوئے ۔ ورنہ اس دن سرگودھا والوں سے ایسی شکایت ہونا تھی کہ ساری زندگی دور نہ ہوتی
وسلام