تعارف میرا تعارف

سبط الحسین

لائبریرین
السلام وعلیکم
بہت ہی عام سا آدمی ہوں اور مختصر سا تعارف ہے، گھر والے علی کے نام سے پکارتے ہیں اور میرا تعلق ضلع چکوال، تحصیل کلر کہار کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے،گزشتہ قریبا گیارہ سال سےکمپیوٹر سائنس (عِلم شُمارندہ) کا طالبعلم ہوں، آئی ڈی مَلنّگ اس لیے رکھی ہے کہ والد صاحب مجھے بعض اوقات اسی نام سے پکارتے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ملنگ بابا اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ کی کن حرکات کی وجہ سے آپ کے والد بزرگوار آپ کو ملنگ کہتے ہیں؟
 
سبط الحسین

لائبریرین
یہ تو والد صاحب ہی بہتر بتا سکتے ہیں ، مگر میرے اندازے کے مطابق میرے رہن سہن کو مدنظر رکھتے ہوے وہ مجھے بعض اوقات اس نام سے پکارتے ہیں
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام ملنگ جی اور خوش آمدید :)
images
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام وعلیکم
بہت ہی عام سا آدمی ہوں اور مختصر سا تعارف ہے، گھر والے علی کے نام سے پکارتے ہیں اور میرا تعلق ضلع چکوال، تحصیل کلر کہار کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے،گزشتہ قریبا گیارہ سال سےکمپیوٹر سائنس (عِلم شُمارندہ) کا طالبعلم ہوں، آئی ڈی مَلنّگ اس لیے رکھی ہے کہ والد صاحب مجھے بعض اوقات اسی نام سے پکارتے ہیں ۔

و علیکم السلام ، اردو محفل فورم میں خوش آمدید !
 
نایاب

لائبریرین
محترم ملنگ بابا
اردو محفل میں دلی خوش آمدید
ہم سب ہی عام ہیں یہاں
اور مل کر اس محفل اردو کو خاص بنانے کی خواہش کے اسیر

" مست ملنگ چا کیتا ای " کی صدا ہے آپ کے ہمراہ
یا پھر
" مستی بھری ہے میری چال " کے حامل ہیں ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
راہ پہ لائے تو ہیں ان کو باتوں باتوں میں
کچھ اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں

ویلکم تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں ناں؟
 
سبط الحسین

لائبریرین
بہت شکریہ تمام احباب کی حوصلہ افزائی کا ۔

اب مجھے آپ کا رہن سہن دریافت کرنا پڑے گا کہ کیسا ہے؟
میرے مطابق تو عام سا رہن سہن ہے

راہ پہ لائے تو ہیں ان کو باتوں باتوں میں
کچھ اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں

ویلکم تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں ناں؟
جی جناب
خوش آمدید علی۔ اب تو خاص ہو گئے نا محفل میں آ کر۔
جی آپ کی دعا سے
 
Top