تعارف میرا تعارف

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
welcome1.jpg
 

سبط الحسین

لائبریرین
بہت ہی عام سا آدمی ہوں اور مختصر سا تعارف ہے، گھر والے علی کے نام سے پکارتے ہیں اور میرا تعلق ضلع چکوال، تحصیل کلر کہار کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے،گزشتہ قریبا گیارہ سال سےکمپیوٹر سائنس (عِلم شُمارندہ) کا طالبعلم ہوں، آئی ڈی مَلنّگ اس لیے رکھی ہے کہ والد صاحب مجھے بعض اوقات اسی نام سے پکارتے ہیں ۔​
دراصل جب میں نے یہ فورم جوائن کیا تو نہ میں فورم کے متعلق زیادہ جانتا تھا اور نہ ہی یہاں پہ موجود لوگوں کے خلوص و محبت کے متعلق۔ اس لیے اپنی نک اپنے خود ساختہ خوف اور شکوک و شبہات کی وجہ سے اپنے ایک پرانے (والد صاحب کا عطا کردہ ) نک پر رکھ دی ۔ لیکن پچھلے چند دنوں میں غور کرنے پر ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ اپنا نک اپنے اصل نام کے اوپر نہ رکھ کر دراصل ہم محفلین کے اوپر اپنی کم اعتمادی کو ظاہر کر رہے ہیں جو کہ ایک بہت ہی غلط بات ہے ۔ اور ہم نے جتنا اس مسئلے پر سوچا ہے یہی جواب پایا کہ ہمیں محفل میں اپنے اصل نام "سبط الحسین علی" کے ساتھ شامل ہونا چاہیے سو جناب ہم حاضر ہیں ۔​
 

سبط الحسین

لائبریرین
خوش آمدید سبط الحسین اور کچھ اپنی پسند اور دلچسپیوں کے بارے میں بھی بتائیں۔
بہت شکریہ محب علوی بھائی ، جناب ہماری دلچسپیاں وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں ۔ مثال کے طور پر ابھی کچھ عرصے پہلے تک مطالعے کے ہمارے مشاغل میں خواب بننا، آوراہ گردی ، سائیکلنگ ، ہائکینگ ، فٹ بال، رَنگ کھیلنا وغیرہ شامل تھے ۔
 
Top