تعارف میرا تعارف

ن

نامعلوم اول

مہمان
نئے استقبالیہ پیغامات پڑھ کر یاد آیا میں تو یہاں نیا ہوں۔ویسے دو دن میں ہی لگنے لگا ہے جیسے سدا سے اس محفل کا حصہ ہوں۔سب ساتھیوں کا نہایت شکریہ!
 

الف عین

لائبریرین
تعجب ہے کہ پروگرامر ہوتے ہوئے اردو کمپیوٹنگ کی طرف راغب نہیں ہوئے۔ اردو کمپیوٹنگ کے لئے بھی یہ فورم پایونیر فورم ہے۔
خوش آمدید ایک بار پھر۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
تعجب ہے کہ پروگرامر ہوتے ہوئے اردو کمپیوٹنگ کی طرف راغب نہیں ہوئے۔ اردو کمپیوٹنگ کے لئے بھی یہ فورم پایونیر فورم ہے۔
خوش آمدید ایک بار پھر۔
ایک بار پھر شکریہ۔ ناک کی سیدھ میں بھاگنے والا گھوڑا ہوں۔قریبًا ڈیڑھ سال پہلے تک سرکاری نوکری کرتا تھاجہاں کچھ سیکھنے یا نیا کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔ سرکاری نوکری چھوڑنے کے بعد بھی ویب سائٹ ڈویلپمنٹ کی طرف کم ہی توجہ دی۔ جو کام یہاں دیکھا ہے نہایت شاندار ہے۔ البتہ ایڈورٹائزنگ اور آگاہی کی شدید کمی ہے۔ لوگوں کو پتہ تو چلے کہ اردو ویب سپورٹ کتنی آگے جا چکی ہے۔ میرے خیال میں آگاہی کی ایک مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ طلباء فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر کچھ سیکھتے تو ہیں نہیں ۔وقت ہی ضائع کرتے رہتے ہیں۔ اُردو فورمز پر آ کر کچھ اور نہیں تو شاید اپنی زبان ہی سیکھنے لگیں۔ اس طرح اپنی اقدار سے بھی جڑے رہیں گے اور اردو کمپیوٹنگ کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال پائیں گے۔ اگر صرف اردو "کی بورڈ" کا جھوٹا خوف ہی دل سے نکال دیا جائے تو شرکاء کی تعداد کو بڑی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

جہاں تک ہو سکا میں بھی اردو کمپوٹنگ کی خدمت کرنے کی کوشش ضرور کروں گا۔ سب سے بڑا مسئلہ تو فری فونٹس کا تھا۔ محفل کے توسط سے پتہ چلا کہ وہ تو غالبًا ا ب حل ہو ہی چکا ہے!
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید۔۔۔۔!

اُمید ہے محفل پر وقت خوب گزرے گا آپ کا۔

یہ جان کر کہ شاعر ہیں ہمیں بہت خوشی ہوئی۔ اور یہ جان کر کہ پروگرامر ہیں محب علوی بھائی کو ضرور خوشی ہوگی۔ :)
 

عمراعظم

محفلین
خوش آمدید کاشف عمران صاحب۔امید ہے کہ آپ اردو محفل کے لئے گراں قدر اضافے کا باعث بنیں گے۔
 
Top