میرے خیال میں بات اتنی سی ہے کہ شاعری کا مزاج اخلاقی نہیں ہے، بلکہ جذباتی ہے۔ زندگی اور مذہب کے متعلق جون صاحب کے کیا خیالات تھے وہ تو الگ بحث ہے۔ البتہ جو میں نے منفی کا لفظ استعمال کیا تھا اس سے میری مراد اخلاقی پہلو نہیں تھا۔ بلکہ اس سے مراد وہ رجحانات تھے جو عمومی طور پر سماج کے لئے قابلِ قبول نہیں ہیں، اسی نسبت سے میں نے منفی کا لفظ استعمال کیا تھا۔اتفاق اور اختلاف کی بات اپنی جگہ درست، لیکن شاعری کا ہر رنگ خوبصورت نہیں ہوتا۔۔۔ اس کی مثال جون کی شاعری سے لے سکتے ہیں جس نے آپ کی زندگی میں موثر مگر منفی کردار ادا کیا۔۔۔ اس کی وجہ ایک عجیب سا خبط بھی ہے جو شاعروں میں پایاجاتا ہے۔۔۔ ہر شاعر بہترین شعر کہنے کی دھن میں حقیقی فلسفہ اور معلومات کو کہیں پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔۔ وہ کچھ نیا، الگ اور انوکھا کہنا چاہتا ہے جسے پڑھ کر اس کے مداح اسے داد دیں۔۔۔ شاید یہی وجہ ہے کہ زندگی اور مذہب کے بارے میں کسی شاعر کی اصل رائے پہچاننے میں اس کی پوری شاعری پڑھنے کے بعد بھی دقت رہ جاتی ہے۔۔۔
آپ اس سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟
میرے خیالات پر اپنے تاثرات دینے کا شکریہ۔ اور یہ بات دل کو چھو گئی۔ زندگی کے متعلق جو کچھ میں نے کہا تھا، اس میں، میں نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ یہ سب کچھ زندگی کے جذباتی تناظر کو پیش نظر رکھ کر کہ رہا ہوں۔ وگرنہ اتنے وسیع مظہر کو محض ایک جملے سے کیسے ڈیفائن کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ بات بھی کہ میں نے یہاں زندگی کا لفظ سے مراد خصوصا انسانو ں کی زندگی لی تھی۔ اور ایک بات یہ کہ یہ زندگی کے متعلق میرے ذاتی تاثرات ہیں، یہ کوئی عمومی کلیہ یا نظریہ نہیں ہے، نہ کہ میں اس کی بنیاد پر کوئی دعویٰ کر سکتا ہوں۔ ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کروں گا کہ آپ کے تاثرات نے مجھے وضاحت کا موقع دیا۔زندگی اس سے بہت بڑی اور وسیع ہے جیسا کہ آپ نے اسے بیان کیا۔۔۔ کیونکہ زندگی میں ہزارہا معاملات سے سابقہ پڑتا ہے، اس لیے اسے کسی بھی چیز سے تشبیہ دی جائے تو بات ادھوری رہ جاتی ہے۔۔۔ آپ کو محفل میں آمد پر خوش آمدید ۔۔۔
آپ کا اس قدر دلچسپی لینا اور اپنے قیمتی تاثرات کا اظہار تو میرے لئے بڑی بات ہے۔ جہاں تک وسیع القلبی اور وسیع النظری کی بات ہے تو یہ تو بس کہ شعوری کوشش ہی کہی جاسکتی ہے ورنہ انسان تعصبات سے کسی حد تک ضرور متاثر ہوتا ہے، مگر کوشش یہی کرنی چاہئے کہ یہ تعصبات ہم پر غلبہ نہ پاسکیں۔برادرِ عزیز شیہک طاہر صاحب!
السلام علیکم
تفصیلی تعارف کے لیے بہت بہت شکریہ۔
گویا آنجناب بڑے وسیع القلب اور وسیع النظر ثابت ہوئے ہیں۔ وسیع القلبی اور وسیع النظری کا شمار صفات محمودہ میں ہوتا ہے۔
موسیقی کے معاملہ میں بھی آپ نہایت خوش ذوق اور اعلیٰ جمالیاتی حس کے مالک نظر آتے ہیں۔ ادب لطیف کو نہ صرف پڑھنا
بلکہاس سے بے حد متاثر ہونا۔ یہ صفت بھی نسلِ نو میں عنقا ہے۔ آپ میں ہے تو غنیمت ہے۔ لیکن برادر تاثر تو جہاں تک
ممکن ہو مثبت ہی ہونا چاہیے۔ منفی تاثر سے احتراز لازمی ہے۔ منفی تاثرات کبھی کبھی اس قدر مہلک ثابت ہوتے ہیں کہ متاثر
ہونے والے کو قعرِ مذلت میں دھکیل دیتے ہیں۔
کل ملا کر آپ کے تفصیلی تعارف نے ہمیں متاثر کیا ۔اورآپ پہلے شخص ہیں جس کے تعارف پرہم نے اسقدرتفصیلی تاثر پیش کیا۔
اس کا اصل تلفظ یوں ہے "شے-ہک"اور ہاں ایک سوال اور
آپ کے نام شہیک کا صحیح تلفظ کیا ہے؟
ش+ہے+ک=شہیک
یا پھر
ش+ہی+ک=شہیک
شکریہ جناب!@شیہک ! خوش آمدید
آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی ۔۔۔ خاص طور پر انسانی نفسیات کے حوالے سے آپ کی گفتگو اچھی لگی
میں بھی آپ ہی کے موضوعات سے دلچسپی رکھتا ہوں
احمد جاوید کے افکار قابل قدر ہیں خاض طور سے میں ان کے پیچ در پیچ انداز گفتگو سے بہت محظوظ ہوتا ہوں
کچھ موسیقی سے بھی شغف ہے آپ کو؟
بے حد شکریہ!خوش آمدید
خیر شکریہ!!ایک اور رند اور ایک بلوچ خیر خوش آمدید
بہت بہت شکریہ!!!!!!السلام علیکم بھیا
خوش آمدید