اعجاز احمدلودھی
محفلین
تعارف
نام میں رکھا کیا ہے؟
سوائے شناخت کے۔۔۔
شناخت تو تب بھی ممکن ہے
جب گلاب کو پکاروچنبیلی
پر خوشبو بنے ہوا کی سہیلی
لہر لہر میں یہ پھیلے صدا
میں گلاب مجھ کو دو ہوا۔۔۔
تیرے شہر کا ہوں میں باسی
جو بھی من چاہے دیکھ لے۔۔۔
رات کو کروٹیں بدل کر
یا پھر
دن کو جاگتی آنکھوں سے۔۔
ہر کوئی کہے یہ تو میرا ہے۔۔۔
لیکن پھر بھی ادھورا ہے۔۔
چاندی جیسی رنگت میں
قرطاس ابیض پر بکھرے
لفظوں کا میں کھلاڑی ہوں۔۔
زیست کے اس میلے میں
دھنک رنگ کو میں سمیٹے
تھوڑے تھوڑے رنگین کاغذ
جمع کرتا رہتا ہوں۔۔
پھر وقت کے چند لمحوں میں
مست ہوا میں بکھر جاتا ہوں۔۔
---------------------
نام میں رکھا کیا ہے؟
سوائے شناخت کے۔۔۔
شناخت تو تب بھی ممکن ہے
جب گلاب کو پکاروچنبیلی
پر خوشبو بنے ہوا کی سہیلی
لہر لہر میں یہ پھیلے صدا
میں گلاب مجھ کو دو ہوا۔۔۔
تیرے شہر کا ہوں میں باسی
جو بھی من چاہے دیکھ لے۔۔۔
رات کو کروٹیں بدل کر
یا پھر
دن کو جاگتی آنکھوں سے۔۔
ہر کوئی کہے یہ تو میرا ہے۔۔۔
لیکن پھر بھی ادھورا ہے۔۔
چاندی جیسی رنگت میں
قرطاس ابیض پر بکھرے
لفظوں کا میں کھلاڑی ہوں۔۔
زیست کے اس میلے میں
دھنک رنگ کو میں سمیٹے
تھوڑے تھوڑے رنگین کاغذ
جمع کرتا رہتا ہوں۔۔
پھر وقت کے چند لمحوں میں
مست ہوا میں بکھر جاتا ہوں۔۔
---------------------