محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے ، ملک صاحب۔
گلابوں کی بستی اور صوفیانہ خوشبوؤں کے دیس کے باسی کی شمولیت سے اردومحفل معطر ہوگئی ہے۔
آپ کا کلام اچھا لگا، شعری اور تکنیکی نکات کے بارے میں اساتذہ بہترفرما سکتے ہیں۔
جوگی جہلمی مرحوم کے بارے میں پڑھ کر خوشی ہوئی۔ یہ فقیر لڑکپن میں انہیں سننے کی عادت حاصل کر چکاہے۔ ان کے پڑھنے کا انداز جداگانہ تھا۔ ان کے بارے میں مزیدکچھ بتائیں۔ کیا ان کی کوئی کتاب کہیں سے مل سکتی ہے۔ ایک مرتبہ جہلم کے بکسٹالوں میں تلاش کی تھی لیکن ناکامی ہوئی تھی۔