توصیف یوسف مغل
محفلین
میں اپنا تعارف پیش کرنے سے یہ بات بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ میرا نام" توصیف " کیسے پڑا......؟
ہوا کچھ یوں کہ جب میں نے اس فانی دنیا میں آنکھیں کھولی تو میری پیدائش کی خبر میرے نانا مرحوم( محمد جلال الدین ) جن کا تعلق پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے جو ایک حکیم اور مومن دل انسان تھے انہوں نے فوراً ایک نام کاغذ پہ لکھ کر ہمیں ارسال کر دیا جو دو دن کی تاخیر کے بعد ہمیں موصول ہوا اور اوپر لکھا ہوا تھا کہ اس بچے کا نام "توصیف " رکھ دیا جائے چنانچہ میرا نام "توصیف احمد" رکھ دیا گیا..
میرا تعلق پنجاب کے کے شہر ضلع گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں ڈوڈانوالی سے ہے....
تعلیم ایم اے، بی ایڈ ہے اور ایم فل کرنے کا ارادہ ہے...
شوق تو بہت زیادہ ہیں مگر آج کل جو شوق سب سے زیادہ ہے وہ ہے شاعری کا شوق اور یہی وجہ ہے کہ اس پیج کو جوائن کر رہا ہوں....
عمر پچیس برس ہونے کو ہے مگر ابھی تک عشق کی زنجیروں سے آزاد ہوں..
دل کی شدید خواہش ہے کہ عشق و مستی کی وہ لذت جو محض افسانوں، ڈراموں، فلموں، کتابوں، تحریروں اور شعراء کی شاعری تک محدود ہے اس کیفیت کو میں خود محسوس کروں....
اس شدید خواہش کو اپنے ایک شعر جو وزن سے خارج ہے اس طرح پیش کر رہا ہوں کہ
"مال و متاع نہ عزت چاہیے
توصیف عشق کی لذت چاہیے "
امید ہے کہ اس اُردو فارم پر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ...
شب بخیر...