تعارف میرا تعارف

حمیر یوسف

محفلین
وہاں تو وہ حضرت یوسف علیہ السلام کا بیان ہے نا ، میں تو آپ کے نام کے دوسرے حصے یوسف کی داستان کی بات کر رہا تھا ۔ :):)
جی جی اسی لئے میں نے عرض کیا تھا کہ داستان یوسف کے لئے سورہ یوسف سے بڑھ کر اور کوئی نہیں۔ لیکن جہاں تک میرے نام کے "یوسف" والے حصے کا تعلق ہے تو اسکے لئے میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ یہ میرے والد محترم مرحوم کا نام تھا، جن کے نام کا حصہ، میرے نام کے ساتھ منسلک ہے۔ اب انکا نام یوسف کس نے رکھا اور کیوں رکھا، میں اس سے قطعی لاعلم ہوں :) اور نہ ہی میرے فی الحال عالم بالا والوں سے کوئی رابطہ ہے کہ میں وہاں اباجان سے درخواست کرکے انکے نام کی "ہسٹری" پوچھوں۔ ھاھھااھھاھااھھاھاھا (یہ بھی ایک مذاق ہی ہے بھائی)

باقی مشاغل کے بارے میں یہی عرض کیا جاسکتا ہے کہ پڑھنے پڑھانے کا شغف ہے۔ پڑھانا تو ہماری خیر روزگار کی مجبوری ہے، پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے، یہاں تک کہ ہم کو آپ کتابی کیڑا بھی کہہ سکتے ہیں (بغیر برا منائے)۔ تھوڑا کمپیوٹر سے بھی واقفیت ہے اور چھوٹی موٹی پروگرامنگ اور ٖفوٹو شاپ کا کام بھی جانتا ہوں۔ اسکے علاوہ اچھی موسیقی سننے کا بھی شوق ہے اور فرصت کے موقع پر بیوی بچوں کو لیکر لانگ ڈرائیو جاکر گھومنا پھرنا اچھا لگتا ہے۔ بس جی انہی مشاغل میں زندگانی کٹ رہی ہے۔ :)
 
میں نے بس اتنا سوچا تھا کہ تھوڑی اپنے نام سے متعلق معلومات مہیا کردوں،
یہ تھوڑی تھیں۔۔۔:noxxx:
کیونکہ بارہا میں نے لوگوں کو اس لفظ کے متعلق غلط فہمیوں میں مبتلا دیکھا ہے
ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :surprise:
حمیر یوسف بھائی میرے لیے تو خیر یہ "تھوڑا" بھی زیادہ استعمال کر دیا آپ نے
:nerd:
مگر باقی احباب اس پر معترض ہو سکتے ہیں ۔
:waiting::waiting:
 
عباس اعوان

محفلین
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید جناب محترم حمیر یوسف صاحب۔
ہمارے ایک دوست بھی ہوا کرتے تھے یونی ورسٹی میں، ان کا نام بھی حمیر تھا، لہٰذا آپ کے نام کو غلط پکارنے کا اندیشہ نہیں
:)
 
حمیر یوسف

محفلین
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید جناب محترم حمیر یوسف صاحب۔
ہمارے ایک دوست بھی ہوا کرتے تھے یونی ورسٹی میں، ان کا نام بھی حمیر تھا، لہٰذا آپ کے نام کو غلط پکارنے کا اندیشہ نہیں
:)
وعلیکم السلام
شکریہ محترم عباس اعوان صاحب۔ جناب میرا بھی یہاں کہنا ہے کہ میرے نام کا لفظ "حمیر" گرچہ اتنا سننے میں نہیں آتا لیکن پھر بھی اس نام کا استعمال گاہے بگاہے مل جاتا ہے اور بہت سے لوگوں کا یہ نام میں نے بھی دیکھا ہے۔ انٹر نیٹ پر بھی اور اپنے حلقہ احباب میں بھی۔ لیکن اس پر حیرت ہوتی ہے کہ جب لوگوں کو کسی حد تک اس نام کے بارے میں پتہ تھا، پھر بھی وہ جانے انجانے میں اس نام سے ناواقف رہتے ہیں اور اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی اس نام کے سلسلے میں کفیوذ ہی نظر آتے ہیں۔ ایک حضرت تو بار بار بتانے کے باوجود بھی مجھے اب تک "عمیر" ہی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور میرا نام ایسے ہی لکھتے ہیں۔ اب ان حضرت کو میں کیا کہوں؟ بس جی اسی لئے میں نے یہاں اتنی لمبی چوڑی تمہید باندھی تھی۔ :)
 
چلیں اسی بہانے ہماری معلومات میں اضافہ ہو گیا
:)
 
Top