تعارف میرا تعارف

لاریب مرزا

محفلین
جی مجھے لکھنے کا ہنر وراشت میں ملا ہے۔میرے پاپا کالم لکھتے ہیں میرے تایا ابو کہانیاں لکھتے ہیں۔میرے پردادا کی کتاب بھی شائع ہو چکی ہے
بہت خوب چھوٹے بچے!! یہ سب ہنسی مذاق میں چل رہا ہے۔ آپ محسوس نہ کریں۔ :) آپ کی اس کاوش کے لیے بہت سی داد!! :)
 
محمدظہیر

محفلین
جی ہاں میں تیرہ سال کا ہی ہوں۔میں نے اپنے ناول پراسرار چور کی پانچویں چھٹی قسط میں آپ کو ٹیگ کیا ہے۔میرا ناول پڑھ کر تبصرہ ضرور کیجئے گا
جی ضرور پڑھوں گا چھوٹے میاں:)
آپ بُرا نا مانیں تو اپنی نمائندہ تصویر میں اپنی تصویر لگائیے ، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوگی :)
 
لاریب مرزا

محفلین
جی مجھے لکھنے کا ہنر وراشت میں ملا ہے۔میرے پاپا کالم لکھتے ہیں میرے تایا ابو کہانیاں لکھتے ہیں۔میرے پردادا کی کتاب بھی شائع ہو چکی ہے
ایک بات بتائیں۔ اردو محفل تک آپ کی رسائی کیسے ہوئی؟؟ اور اس فورم کے علاوہ کہیں اور بھی اپنی کہانیاں شائع کر چکے ہیں؟؟ :)
 
Ali mujtaba 7

لائبریرین

جی کتابوں کی تلاش میں یہاں تک رسائی ہوئی۔اس فورم کے علاوہ باقی فورمز میں بھی میں اپنی کہانیاں پوسٹ کرتا ہوں۔
 
محمدظہیر

محفلین
جی کتابوں کی تلاش میں یہاں تک رسائی ہوئی۔اس فورم کے علاوہ باقی فورمز میں بھی میں اپنی کہانیاں پوسٹ کرتا ہوں۔
یار بُرا مت مانو، مجھے آپ کی تیز رفتار لکھائی پر بھی شک ہو رہا ہے ۔ آپ اپنے متعلق مزید کچھ بتائیے کہ میرا شک رفع ہو سکے :)
 
آپ کی اردو ٹائپنگ میں مہارت اور فورم کو ایک ہی دن میں کافی حد تک سمجھ لینے سے ہمیں شبہ ہوا تو پوچھ لیا۔ :)
آپ اور کون سے فورم پر متحرک ہیں؟؟
 
محمدظہیر

محفلین
جی مجھے لکھنے کا ہنر وراشت میں ملا ہے۔میرے پاپا کالم لکھتے ہیں میرے تایا ابو کہانیاں لکھتے ہیں۔میرے پردادا کی کتاب بھی شائع ہو چکی ہے
آپ کہاں سے ہیں اور آپ کے والد کا نام کیا ہے، آپ کے دادا حضرت، جن کی کتاب شائع ہوئی ان کا بھی مختصر تعارف کرا دیجیے علی مجتبی۔
 
Ali mujtaba 7

لائبریرین
یار بُرا مت مانو، مجھے آپ کی تیز رفتار لکھائی پر بھی شک ہو رہا ہے ۔ آپ اپنے متعلق مزید کچھ بتائیے کہ میرا شک رفع ہو سکے :)
میں تیرہ سال کا
آپ کہاں سے ہیں اور آپ کے والد کا نام کیا ہے، آپ کے دادا حضرت، جن کی کتاب شائع ہوئی ان کا بھی مختصر تعارف کرا دیجیے علی مجتبی۔
جی میں میرپور آزاد کشمیر میں رہتا ہوں۔کتاب میرے دادا کی نہیں میرے پر دادا کی شائع ہوئی تھی
 
فرقان احمد

محفلین
آپ کی اردو ٹائپنگ میں مہارت اور فورم کو ایک ہی دن میں کافی حد تک سمجھ لینے سے ہمیں شبہ ہوا تو پوچھ لیا۔ :)
آپ اور کون سے فورم پر متحرک ہیں؟؟
گوگل پر اک ذرا سی ریسرچ سے اندازہ ہوا ہے کہ یہ بچہ واقعی تیرہ برس کا ہے اور فورم کو ایک دن میں کافی حد تک جان لینے کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ ننھے میاں کئی فورمز کے رکن ہیں۔ مزید یہ کہ چھوٹے میاں کا اسلوب بھی ملاحظہ فرما لیجیے؛ مجھے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ٹین ایجر ہی ہیں اور یاد رہے، آج کل کے بچے ضرورت سے زیادہ 'فاسٹ' ہو گئے ہیں، وہ کیا ہے نا کہ ہمارا تو صابن ہی ذرا 'سلو' تھا۔ :)
 
آپ تو دانشور نکلے
 
فرقان بھائی آپ نے گوگل پر کس طرح کی ریسرچ فرمائی اور اس نتیجے پر پہنچے
ایک طرف آپ کی سطروں کے بیچ لکھا ہوا پڑھنے صلاحیت اور دوسری جانب ہمارا اسکپٹسزم، معاملے کو ہمارے لیے الجھا دیتا ہے:)
 
ظہیر بھائی، کچھ یوں ۔۔۔ گوگل سرچ میں ٹائپ کیا ۔۔۔ "علی مجتبیٰ" "آزاد کشمیر" ۔۔۔ یا "علی مجتبیٰ" "میرپور" ۔۔۔ اس کے بعد، مختلف گروپوں میں ننھے میاں کی کئی پوسٹس سامنے آئیں جہاں یہ ہونہار بچہ فورم کے ماہرین سے استفسار کرتا پایا گیا کہ کسی کو ٹیگ کیسے کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔!!! تو بس، یہ ہے راز :) جو زیادہ پراسرار نہیں ہے :)
 
بہت شکریہ۔ آپ کے اس ریسرچ سے کچھ سیکھنے کو ملا:)
ننھے میاں کو ہم یوں ہی مشکوک نگاہوں سے دیکھ رہے تھے۔ جیتے رہو علی مجتبی:)
 
Top