کاشفی

محفلین
میرا حسین علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)

یوں تو ہے فکر بشر کی انتہا میرا حسین علیہ السلام
اک نئی تاریخ کی ہے ابتدا میرا حسین علیہ السلام

دین حق خطرہ میں تھا کام آگیا میرا حسین علیہ السلام
مشکلیں سب کی تھیں اور مشکلکشا میرا حسین علیہ السلام

ساری دنیا کے لئے اک آسرا دین رسول صلی اللہ علیہ وسلم
اور نبیصلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا تھا آسرا میرا حسین علیہ السلام

مرسل اعظم صلی اللہ علیہ وسلم تھے جس دین الہٰی کی بنا
ہے اُسی دین الہٰی کی بقا میرا حسین علیہ السلام

سب سے چھوٹی عمر میں سب سے بڑا تھا حوصلہ
اصل میں ہے آبروئے ہل اتٰی میرا حسین علیہ السلام

فطرس و جبریل و رضواں در پر سب آتے رہے
اور پھر ہر اک کے کام آتا رہا میرا حسین علیہ السلام

صبر اُس کا دیکھ کر حیراں نہ ہوتے کیوں ملک
دینِ پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کا تھا اک معجزہ میرا حسین علیہ السلام

چودہ صدیوں میں نہ پیدا ہوسکا اس کا جواب
زیرِ خنجر ایسا سجدہ کر گیا میرا حسین علیہ السلام

جھک کے دیکھا آسماں نے بھی بسوئے کربلا
زیرِ خنجر جب ہوا محو دعا میرا حسین علیہ السلام

کربلا کے سامنے ساری دوائیں گرد ہیں
خاک کو بھی کر گیا وجہِ شفا میرا حسین علیہ السلام

دینِ احمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بقا کے چار یہ اسباب ہیں
تشنگی، انکارِ بیعت، کربلا، میرا حسین علیہ السلام
 

ابو لبابہ

محفلین
جناب منتظم اعلیٰ صاحب
امید ہے مزاج گرامی بخیریت ہوں گے۔
توجہ دلاؤ نوٹس حاضر ہے۔
ویب سائٹ کی پیشانی پر یہ عبارت تحریر ہے:
اردو محفل کسی مخصوص قومیت، مخصوص سیاسی یا مذہبی مکتب فکر کا ترجمان، حامی یا مخالف نہیں ہے۔ اس کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل دنیا میں یونیکوڈ اردو اور معیاری ادب کی حفظ و ترویج ہے۔ لہٰذا محفلین سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ اس نصب العین کو ذہن میں رکھتے ہوئے کسی فرد، قوم یا جماعت کی دل آزاری نیز مباحثوں میں بد کلامی سے اجتناب برتیں گے اور اپنی بات منوانے کی خاطر اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کسی جانبداری کی توقع نہیں رکھیں گے۔


اس کی روشنی میں اوپر والی پوسٹ کا جائزہ لیا جائے۔

شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کو اس پوسٹ میں کیا مسئلہ نظر آیا ہے جناب؟

یہ "حمد، نعت، مدحت، منقبت" کا سیکشن ہے سو اس میں تو یہی کچھ ہوگا، اگر آپ بھی "کچھ ایسا" پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو بصد شوق!لیکن اگر کوئی مباحثہ شروع کرنے کا ارادہ ہے تو اس "محفلِ ادب" میں اسکی اجازت نہیں ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ کو اس پوسٹ میں کیا مسئلہ نظر آیا ہے جناب؟
یہ "حمد، نعت، مدحت، منقبت" کا سیکشن ہے سو اس میں تو یہی کچھ ہوگا، اگر آپ بھی "کچھ ایسا" پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو بصد شوق!لیکن اگر کوئی مباحثہ شروع کرنے کا ارادہ ہے تو اس "محفلِ ادب" میں اسکی اجازت نہیں ہے۔

وارث بھائی بہت شکریہ
اس توجہ دلاؤ نوٹس کا مقصد صرف اور صرف کسی مناظرانہ جنگ و جدل کو ہوا دینا ہی ہے، اور یہ ایک سوچی سمجھی شرارت ہے ۔ آپ نے "گربہ کشتن روز اول" کے مصداق بہت خوب جواب دیا ہے
 

کاشفی

محفلین
میرا حسین علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)

یوں تو ہے فکر بشر کی انتہا میرا حسین
اک نئی تاریخ کی ہے ابتدا میرا حسین

دین حق خطرہ میں تھا کام آگیا میرا حسین
مشکلیں سب کی تھیں اور مشکلکشا میرا حسین

ساری دنیا کے لئے اک آسرا دین رسول
اور نبی کے دین کا تھا آسرا میرا حسین

مرسل اعظم تھے جس دین الہٰی کی بنا
ہے اُسی دین الہٰی کی بقا میرا حسین

سب سے چھوٹی عمر میں سب سے بڑا تھا حوصلہ
اصل میں ہے آبروئے ہل اتٰی میرا حسین

فطرس و جبریل و رضواں در پر سب آتے رہے
اور پھر ہر اک کے کام آتا رہا میرا حسین

صبر اُس کا دیکھ کر حیراں نہ ہوتے کیوں ملک
دینِ پیغمبر کا تھا اک معجزہ میرا حسین

چودہ صدیوں میں نہ پیدا ہوسکا اس کا جواب
زیرِ خنجر ایسا سجدہ کر گیا میرا حسین

جھک کے دیکھا آسماں نے بھی بسوئے کربلا
زیرِ خنجر جب ہوا محو دعا میرا حسین

کربلا کے سامنے ساری دوائیں گرد ہیں
خاک کو بھی کر گیا وجہِ شفا میرا حسین

دینِ احمد کی بقا کے چار یہ اسباب ہیں
تشنگی، انکارِ بیعت، کربلا، میرا حسین

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 
Top