مغزل
محفلین
میرا سایہ ساتھ ہوگا ۔۔۔
تو جہاں جہاں چلےگا،میرا سایہ ساتھ ہوگا
میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ
کبھی مجھ کو یاد کر کے جو بہیں گے تیرے آنسو
تو وہیں پہ روک لیں گے انھیں آکے میرے آنسو
تو جدھر کا رخ کرے گا میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو اگر اداس ہوگا تو اداس ہونگی میں بھی
نظر آؤں یا نہ آؤں تیرے پاس ہونگی میں بھی
تو کہیں بھی جا رہے گا میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو جہاں جہاں چلےگا،میرا سایہ ساتھ ہوگا
میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ
(تحریری متن: غزل ناز غزل )
ہندی تمثیل : میرا سایہ ، 1966
ستارے : سنیل دت ، سادھنا، جگدیش سیٹھی، انور حسین، شِو راج، رتن مالا، مدموہن، پریم چوپڑا وغیرہ
ہدایتکار : راج کھوسلہ
موسیقی : مدن موہن
گلوکارہ : لتا منگیشکر
اس غزل کی موسیقی دراصل استاد سرہنگ نے ترتیب دی تھی اور مدن موہن کے ذریعے لتا منگیشکر کی مدھر آواز میں گایا گیا
اپنے وقتوں کی اس دل فریب غزل کی موسیقی ترتیب دینے پر استادسرہنگ کو تمغے (ایوارڈ) سے بھی نوازا گیا ۔
بحوالہ : الطاف حسین صاحبزادہ استاد سرہنگ
بشکریہ : زراہن
انتخاب و پیشکش : ’’ مغزل ‘‘ ( م۔م۔مغل ، غ۔ن۔غ )