کاشفی
محفلین
میرا علی علیہ السلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )
ہے بظاہر خانہ زاد کبریا میرا علی
اصل میں ہے دہر کا قبلہ نما میرا علی
جبکہ ہے اس کا زچہ ہدیََ للعالمین
کیوں نہ ہوتا دو جہاں کا رہنما میرا علی
ذوالعشیرہ سے غدیر خم کا رشتہ دیکھئے
ابتدا میرا علی انتہا میرا علی
خانہ کعبہ سے لے کر پردہء اسرار تک
جلوہ گر ہے سلسلہ در سلسلہ میرا علی
غیر ممکن ہے کہ ٹوٹے زندگی میں اُسکی آس
دہر میں بن جائے جس کا آسرا میرا علی
ہم نے مانا جنگ میں تھے سیکڑوں مرد جواں
سب فتٰی تھے ، صرف تھا اک لافتٰی میرا علی
جس کی عظمت پر ہزاروں تخت شاہی ہوںنثار
دے گیا اسلام کو وہ بوریہ میرا علی
کون لاسکتا ہے دنیا میں بھلا اس کا جواب
جو بزیر تیغ، سجدہ کر گیا میرا علی
تاابد دینِ رسولِ حق رہے گا سرخُرو
اس قدر اسلام کو خوں دے گیا میرا علی
سرکٹا سکتا ہے لیکن سر جھکا سکتا نہیں
کر نہیں سکتا کبھی ایسی خطا میرا علی
مرضی حق کی دعائیں کام آسکتی نہیں
ہوگیا گر اے مسلمانو خفا میرا علی
حاکم شامی کا کچھ نام و نشاں ملتا نہیں
زندہ جاوید لیکن ہوگیا میرا علی
میرے اس دعویٰ کا شاہد ہے کلیم کبریا
ہے اندھیرا شام اور نور خدا میرا علی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی )
ہے بظاہر خانہ زاد کبریا میرا علی
اصل میں ہے دہر کا قبلہ نما میرا علی
جبکہ ہے اس کا زچہ ہدیََ للعالمین
کیوں نہ ہوتا دو جہاں کا رہنما میرا علی
ذوالعشیرہ سے غدیر خم کا رشتہ دیکھئے
ابتدا میرا علی انتہا میرا علی
خانہ کعبہ سے لے کر پردہء اسرار تک
جلوہ گر ہے سلسلہ در سلسلہ میرا علی
غیر ممکن ہے کہ ٹوٹے زندگی میں اُسکی آس
دہر میں بن جائے جس کا آسرا میرا علی
ہم نے مانا جنگ میں تھے سیکڑوں مرد جواں
سب فتٰی تھے ، صرف تھا اک لافتٰی میرا علی
جس کی عظمت پر ہزاروں تخت شاہی ہوںنثار
دے گیا اسلام کو وہ بوریہ میرا علی
کون لاسکتا ہے دنیا میں بھلا اس کا جواب
جو بزیر تیغ، سجدہ کر گیا میرا علی
تاابد دینِ رسولِ حق رہے گا سرخُرو
اس قدر اسلام کو خوں دے گیا میرا علی
سرکٹا سکتا ہے لیکن سر جھکا سکتا نہیں
کر نہیں سکتا کبھی ایسی خطا میرا علی
مرضی حق کی دعائیں کام آسکتی نہیں
ہوگیا گر اے مسلمانو خفا میرا علی
حاکم شامی کا کچھ نام و نشاں ملتا نہیں
زندہ جاوید لیکن ہوگیا میرا علی
میرے اس دعویٰ کا شاہد ہے کلیم کبریا
ہے اندھیرا شام اور نور خدا میرا علی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم