میرا فورم۔۔۔۔

مانی چیمہ

محفلین
سب ساتھیوں کو السلام علیکم
سب سے گزارش ہے کہ مجھے ایک فورم بنانے سے کر اسے چلانے اور چلانے کے لوازمات کے بارے میں آگاہ کریں (سکھائیں) بہت مہربانی ہو گی
میں ایک قدیم اسلامی کتابوں کے حوالے سے ایک فورم بنانا چاہتا ہوں
بہت کچھ سکھانے کے قابل آپکا دوست
 

اظفر

محفلین
الگ فورم بنانے کی بجائے محفل میں ہی الگ سیکشن بنانا زیادہ اچھا رہے گا ۔ جگہ جگہ منتشر ڈیٹا سے بہتر ہے ایک ہی جگہ اچھی طرح‌مینج کیا ہوا ڈیٹا موجود ہو ۔ میرے خیال میں نبیل کو اس پر اعتراض نہیں‌ہو گا ۔
 

اظفر

محفلین
لائیبریری

کم سے کم میرے کہنے سے تو لایبریری ٹیم میں شامل نہیں‌کیا جاے گا ان صاحب کو
اسلیے نبیل یا سیدہ شگفتہ یا کسی دوسرے وڈے سائیں سے بات کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر کسی نئے موضوع کی محفل فورم میں گنجائش بنتی ہے تو اس کے لیے یہاں نیا زمرہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن کئی لوگ الگ پلیٹ فارم پر خودمختاری سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں ان کے لیے علیحدہ فورم یا بلاگ سیٹ اپ کرنا درست رہتا ہے۔ اب یہ مانی ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کن کتابوں پر کام کر رہے ہیں۔ ویسے تو اکثر اسلامی کتابیں قدیم ہی ہیں۔
 

اظفر

محفلین
نبیل الگ فورم یا بلاک کا مسٰئلہ جو آپ کو بھی معلوم ہے کہ سال دو سال بعد اگر ان کی دلچسپی ختم ہو گٰئی تو سب ختم ہو جاے گا ۔ محفل یا کسی دوسرے اچھے پلیٹ فارم پر سب کو یقین ہے کہ کسی ایک شخص کے جانے ڈیٹا ضائع نہیں‌ہو گا ۔
نیو فورم بنانے والے یا بلاگ بنانے والے اکثر اس بات سے بھی ناواقف ہوتے ہیں اگر کسی وجہ سے ویب ختم کرنی پڑے تو کیا کرنا ہے ، بیک اپ کہاں‌کرنا ھے وغیرہ ۔ میں اس حوالے سے کہہ رہا تھا ۔
بہرحال جن صاحب نے پوچھا تھا وہ خود ہی غایب ہیں ابھی تو ۔ ان سے ہی معلوم ہو گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں‌۔
 

سنگر خان

محفلین
سب کو سلام
مجھے ایک ناول درکار ہے
آتش عشق
ایک انڈین نے لکھا ہے
کیا کوئی میری مدد کریگا
اور یے کہا سے اور کیسے مل جائے گا
شکریہ
جواب کا منتظر رہوں گا
 
Top