شللا دراصل ثروت سے ماخوذ ہے اور انگلش میں شللا کو shalla لکھا جا سکتا ہے ، اور mama_shalla کو ماما شالا کہا جانے لگا، یہ نام میرے پیارے بھائی اور بہنوں کی نسبت سے مجھے بہت عزیز ہے، جبکہ ماما میرے پیارے بچے مجھے کہتے ہیں۔
معمہ حل ہوا۔☺
ماما شالاجی! خوش آمدید!
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ ہم آپ کو کیا پُکاریں؟محض ماما؟ یا شالا؟ یا پھر شللا؟ یا پھر کچھ اور؟
حل کیا نام کا اپنے جو معمّہ، بہنا
شکریہ آپ کا دل سے یہ نکالا کانٹا
اول اول تو میں سمجھا تھا کہ یہ "شاما" ہے
پر ذرا غور کیا تو اسے "شالا" پایا
غالباً آپ ہیں محفل کی وہ پہلی ممبر
نام سے جس کے ہوئے حضرتِ "آسی" مضطر
آپ کو علم نہ ہو گا کہ یہ "
آسی" ہیں کون
اس لیے آپ کو میں خود ہی بتا کیوں نہ دوں؟
یہ وہ صاحب ہیں کہ استاد ہیں اس محفل کے
شاعر و منصف و نقاد ہیں، کیا اور کہوں!
دیکھ کر نام کو دھاگے میں جو آئیں آسی
کیوں نہ پھر نام پہ سو باتیں بنائیں آسی
شکر پر یہ ہے کہ یہ مسئلہ حل ہونے کو ہے
جیسا آغاز بھلا تھا، سو بھلا ہے انجام
ماما شالا ہی کہیں گے، نہ کبھی بھولیں گے
بھول سکتے ہی نہیں، یاد ہوا ایسا یہ نام
شعر کامل نے کہے، جیسےہو کوئی مالا
آپ کے نام ہوئی نظم یہ ماما شالا!