میرا نا پسندیدہ جملہ

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہاں پر آپ بیان کریں گے وہ جملے جسے سن کر آپ کو دفعتا غصہ آجاتا ہو۔
یوں سمجھ لیجئے کہ وہ جملہ آپ نے یہاں کہنا ہے جو آپ سے کسی طور برداشت نہ ہوتا ہو۔:p
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی آپ سنائیں تو سہی، تبھی تو معلوم ہو گا کہ "آئی لو یو" آپ کا ناپسندیدہ جملہ کیوں ہے۔
 
ارے بھائی آپ سنائیں تو سہی، تبھی تو معلوم ہو گا کہ "آئی لو یو" آپ کا ناپسندیدہ جملہ کیوں ہے۔

شمشاد بھائی بس یوں سمجھ لیں جن کے بارے میں کبھی دوستی کے آگے کچھ نہیں سوچھا ہوتا وہاں سے کچھ ایسے الفاظ اکثر سننے کو مل جاتے ہیں۔
میں تو شادی شدہ ہوں۔ نیا دانہ نیا پانی کیسے قبول کرسکتا ہوں؟ اور یہ کوئی ایک دو بار نہیں اکثر ہوتا رہتا ہے میرے ساتھ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
میرا یہ مطلب نہیں تھا
ڈھٹائی پرمبنی یہ جملہ کہنے والے کا اپنی غلطی تسلیم نہ کرنے کی واضح دلیل لگتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شاعروں کی کوئی بات کبھی سیدھی بھی ہوئی ہے۔
قطرے کو دریا اور ذرے کو صحرا کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
 
Top