Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بلیک واٹر کی موجودگی
ايک مشہور کہاوت ہے کہ شيطان يا برائ کی سب سے بڑی خوبی يہ ہے کہ وہ انسانوں کے بڑے گروہ کو يہ باور کروانے ميں کامياب رہتا ہے کہ اس کا کوئ وجود ہی نہيں ہے۔ يہ نقطہ نظر يا سوچ کہ پشاور کے بم دھماکے ميں بليک واٹر ملوث ہو سکتی ہے محض ايک حيران کن دليل اور زمينی حالات اور حقائق سے دانستہ انکار ہی قرار ديا جا سکتا ہے۔
ميں آپ کی توجہ گزشتہ چند دنوں ميں ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاوير اور واقعات کی جانب دلواؤں گا۔ کيا ان ميں سے کوئ بھی امريکی شہری تھا؟
کوئ بھی دانش مند شخص ان درجنوں آڈيو ويڈيو پيغامات، ٹی وی انٹرويوز اور پريس کانفرنسوں کو کيسے نظرانداز کر سکتا ہے جس ميں دہشت گرد تنظيموں کے ليڈران نے برملا پاکستانی شہريوں کو نشانہ بنانے کی دھمکياں دی تھيں؟ کيا ان انٹرويوز ميں کسی امريکی يا بليک واٹر کے کسی ملازم کی موجودگی کی تصديق کی جا سکتی ہے؟
ميں نے فورمز پر بارہا يہ واضح کيا ہے کہ جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔
بليک واٹر/ايکس ای/ يو ايس ٹريننگ سنٹر کی جانب سے بے شمار کرائے کے مکانات يا اپنے مشنز کی تکميل کے لیے ديگر سہوليات کے مبينہ استعمال کے حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے پاس کوئ معلومات نہيں ہيں۔
يہاں پر ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ نجی سيکورٹی گارڈز کا کام عمارتوں اور افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان پر يہ لازم ہوتا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کريں، لائسنس شدہ اسلحہ استعمال کريں اور ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔
کيا آپ ان دہشت گردوں کے بارے ميں بھی يہ دعوی کر سکتے ہيں جو دانستہ بے گناہ افراد کو قتل کرتے ہيں اور افراتفری اور دہشت کی فضا قائم کرتے ہیں۔
الفاظ سے زيادہ عملی اقدامات کی اہميت ہوتی ہے۔ جہاں تک امريکہ کا تعلق ہے تو ميں اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اس پريس ريليز کا ذکر کرنا چاہوں گا جس ميں امريکی حکومت کی جانب سے صوبہ سرحد کے ہسپتالوں کو دی جانے والی 430000 ہزار ڈالرز کی امداد کی تفصيل درج ہے۔
http://www.keepandshare.com/doc/view.php?id=1531179&da=y
اس اقدام کا دہشت گردوں کی کاروائيوں سے موازنہ کريں اور پھر يہ فيصلہ کريں کہ کس کے اقدامات سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov