محترم شمشاد بھائی بات اچھے شاعر کی نہیں سب سے زیادہ پسند کی ہے (بلا شبہ مذکورہ بالا شعراء اردو کے نامی گرامی اور اچھے شعراء ہیں )۔۔۔ جس شاعر کا کلام جس کو سب سے زیادہ پسند ہو گا وہی اس کا پسندیدہ شاعر کہلائے گا۔۔۔ کہیں اگر کوئی شخص دو شعرا کے بارے میں یہ تعین نہ کر سکے کہ کونسا شاعر اس کا زیادہ پسندیدہ ہے تو اس کے لئے وہ دونوں شعراء کے نام منتخب کر سکتا ہے ۔۔جن شعراء حضرات کے نام آپ نے لکھے ہیں وہ تو نامی گرامی اور مانے ہوئے شاعر ہیں، ان میں سے کس کو منتخب کریں اور کس کو نہ کریں۔ ان کے کلام میں کس کو کلام ہے۔
ویسے جس کی شاعری دل کو بھائے وہی اچھا شاعر ہے۔
غالب کے توپھر کیا کہنے جنابسبھی پسند ہیں، ووٹ مرشدی غالب کو دیا ہے۔
میرے پسندیدہ شعراء کرام
میر تقی میر، خواجہ میر درد، محمد رفیع سودا، سید محمد میر سوز، سید انشا اللہ خان انشا، شیخ غلام ہمدانی مصحفی، شیخ قلند بخش جراءت، ولی محمد نظیر اکبر آبادی، شیخ امام بخش ناسخ، شاہ نصیر الدین نصیر، خواجہ حیدر علی آتش، ذوق، مومن، غالب، اقبال، فیض، احمد فراز، پروین شاکر، ناصر کاظمی، جوش ملیح آبادی، میر ببر علی انیس، مولانا صفی، عزیز لکھنوی، امیر مینائی، داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ، محمد وارث، محمد احمد، عبید اعجاز، م-م مغل، سیدہ سارا غزل، فاتح الدین بشیر، افتخار عارف، افتخار راغب، اور بہت سارے۔۔۔۔۔ لیکن
غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخ
آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ میر نہیں
بلکل! وارث شاہ آپ کو پسند نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کے وہ کسی کو پسند نہیں وہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔قبلہ آپ نے اس اصطبل میں اول درجے کے تازی گھوڑوں کے ساتھ ایک گدھا وارث نامی بھی باندھ دیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے حال پر رحم فرمائیں
وہ وارث شاہ کی بات نہیں کررہے کاشفی بھائی نے وارث بھائی کی بات کی ہےبلکل! وارث شاہ آپ کو پسند نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کے وہ کسی کو پسند نہیں وہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔
کوئی بات نہیں اور معذرت کی قطعی ضرورت نہیںمعافی چاہتی ہوں غلط سمجھنے کی
چھوٹا حاضر ہے مرزا صاحبوہ وارث شاہ کی بات نہیں کررہے کاشفی بھائی نے وارث بھائی کی بات کی ہے
اوروارث بھائی نے انکساری میں خود کو ہی کہہ ڈالا
ویسے وارث بھائی حاضرجوابی تو کمال کی ہے پڑھ کی ہنسی بھی آئی مگر میں کاشفی کی بات کی تائید کروں گا
ارے کوئی چھوٹاغالبؔ کو آواز دے
اور میرے تو دونوں وارث پسندیدہ ترین ہیںبلکل! وارث شاہ آپ کو پسند نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کے وہ کسی کو پسند نہیں وہ میرے بھی پسندیدہ ہیں۔