میرا پیغام محبت ہے

مری ہمدرس مری بات ذرا غور سے سن
قبل اس کے کہ تری ماں، مری ماں تک پہنچے
میں کسی طور بھی شادی کا نہیں ہوں قائل
میرا پیغام محبت ہے ، جہاں تک پہنچے
( ڈاکٹر انعام ا لحق جاوید)
 

رضوان

محفلین
ہم تو جانیں اتنی سی بات
شادی کریں گے تو آپکے ساتھ
(یہ پروپوزل نہیں صرف شعر کی ٹانگ توڑی ھے مبادا آپ کو کوی غلط قسم کی فہمی ھو جائے)
 

F@rzana

محفلین
اسی لیئے سیانے کہہ گئے پہلے سوچو، تولو، پھر بولو، اور پھر۔ ۔ ۔ ۔

موجودہ دور میں ایسے جملے کتنے مشکوک ہوچکے ہیں۔ ۔ ۔ ۔

اللہ رے دورِ معصومیت، کوئی لوٹادے میرے بیتے ہوئے دن :cry:
 
ویسے معصومیت کے دن ختم بھی ہوگئے میں تو سمجھا ابھی تک چل رہے ہیں۔ رضوان آپ نے ٹانگیں توڑنے کا کام کب سے شروع کردیا ہے۔

بیتے ہوئے دن نہیں لوٹائے جاسکتے ، معذرت کے ساتھ
 
Top