میرا کس کو خیال آتا ہے (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
(السلام علیکم۔ مذکر مونث کی بھی غلطی ہوگی مگر اصلاح ہوجائے تو خوشی ہوگی)
میرا کس کو خیال آتا ہے
جس کو آتا ہے چال آتا ہے
تو جو کہتا ہے تیری یاد آئی
جیسے گنجے کا بال آتا ہے
کسی عاشق کی جب بھی آہ سنوں
یاد تیری مثال آتا ہے
ہو نہیں سکتے تم وفا والے
نہیں اس پہ ملال آتا ہے
تیرے خاموش ہونے سے شاہین
مجھ کو اب بھی جلال آتا ہے
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
چال، مثال مونث ہیں جب کہ بال، ملال اور جلال مذکر ہیں۔ مشق جاری رکھیں، ایک نہ ایک دن بہت اچھا بھی کہنے لگ جائیں گے۔ ان شاء اللہ
 
موزوں ہے تمام ایک البتہ تیسرے شعر میں کسی کی ی دب رہی ہے اچھا نہیں لگ رہا۔ کچھ شعر سمجھ نہیں آئے کہ ان میں آپ کہنا کیا چاہتے تھے۔ وہ گنجے کا بال آنے والا مضمون نیا ہے اچھا لگا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میرا کس کو خیال آتا ہے
جس کو آتا ہے چال آتا ہے

یہاں چال کا محل لگ تو نہیں رہا ہے ۔ آپ کے کہنے کے مطابق '' چال سے مراد بر خلاف ہے '' اس کا استعمال درست نہیں لگ رہا ہے

تو جو کہتا ہے تیری یاد آئی
جیسے گنجے کا بال آتا ہے
شاعری میں کوشش کریں نفیس خیال کو ترجیح دیں ۔ گنجے کا بال ۔۔۔ مزاحیہ شاعری میں اچھا لگے گا

کسی عاشق کی جب بھی آہ سنوں
دل میں تیری مثال آتا ہے
یہاں پر دو لختی کا احساس ہو رہا ہے ۔۔ مثال مونث ہے ۔۔ آپ قوافی مذکر لائیں

ہو نہیں سکتے تم وفا والے
نہیں اس پہ ملال آتا ہے
شعر بندھا نہیں ہے ۔

آپ ایسا کریں اپنے اشعار کی تشریح ہر شعر کے ساتھ لکھیں ۔ آپ خود اندازہ کر پائیں گے کہ شعر میں کیا خامی ہے

تیرے خاموش ہونے سے شاہین
مجھ کو اب بھی جلال آتا ہے
 
Abbas Swabian

محفلین
موزوں ہے تمام ایک البتہ تیسرے شعر میں کسی کی ی دب رہی ہے اچھا نہیں لگ رہا۔ کچھ شعر سمجھ نہیں آئے کہ ان میں آپ کہنا کیا چاہتے تھے۔ وہ گنجے کا بال آنے والا مضمون نیا ہے اچھا لگا۔
شکریہ سر جی۔ ایک دن میں بھی لکھنا سیکھ جاونگا۔
 
Abbas Swabian

محفلین
یہاں چال کا محل لگ تو نہیں رہا ہے ۔ آپ کے کہنے کے مطابق '' چال سے مراد بر خلاف ہے '' اس کا استعمال درست نہیں لگ رہا ہے

شاعری میں کوشش کریں نفیس خیال کو ترجیح دیں ۔ گنجے کا بال ۔۔۔ مزاحیہ شاعری میں اچھا لگے گا

یہاں پر دو لختی کا احساس ہو رہا ہے ۔۔ مثال مونث ہے ۔۔ آپ قوافی مذکر لائیں

شعر بندھا نہیں ہے ۔

آپ ایسا کریں اپنے اشعار کی تشریح ہر شعر کے ساتھ لکھیں ۔ آپ خود اندازہ کر پائیں گے کہ شعر میں کیا خامی ہے
شکریہ بہنا ۔ انشاءاللہ مزید کوشش کرونگا۔ اصل میں پتھان ہوں تو مذکر مونث کی غلطی ہو جاتی ہے بس۔
 
Top