میرا کمپیوٹر overheating کی وجہ سے ری اسٹارٹ ہورہا ہے۔

باسم

محفلین
میرا کمپیوٹر کچھ ہی دیر چلنے کے بعد ری اسٹارٹ ہوجاتاہے اور بلو اسکرین پر اس کی وجہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا سی پی یو overheating کا شکار ہے پہلے ونڈوز کھل جا تی تھی اب Bios بھی نہیں دکھا پاتا اس سےپہلے ہی بند ہوجاتا ہے اور ایک چھوٹی بیپ کے بعد ایک لمبی بیپ دیتا ہے۔
اس کا حل کیا ہوسکتا ہے؟
 

mfdarvesh

محفلین
پروسیسر کے ہیت سنک کو چیک کریں اگر بہت زیادہ گرم ہے ہو مسئلہ ہو سکتا ہے بعض اوقات فین کی ہوا کم ہو جاتی یا وہ سنک پر صحیح انداز سے جڑا نہیں ہوتا
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں بھی ہیٹ سنک یا فین کا ہی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ پروسیسر کی ہیٹ سنک کو نکال کر دوبارہ لگا کر دیکھیں یا پھر اگر ممکن ہو تو فین تبدیل کر کے دیکھ لیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اگر ہیٹ سنک بہت زیادہ گرم نہیں ہے تو فین کی سپیڈ دیکھیں اگر بہت زیادہ کم نہیں‌ہے تو مسئلہ ہیٹ کا نہیں ہے کچھ اور ہے
 

بلال

محفلین
باسم بھائی ہیٹ سنکر اور پروسیسر کے درمیان تھوڑی سی پیسٹ لگی ہوتی ہے کئی دفعہ پیسٹ نہ ہو تو ہیٹ ٹھیک طرح سے پروسیسر سے ہیٹ سنکر تک نہیں پہنچ پاتی۔ آپ ایک بار پیسٹ کو دیکھ لیں کہ وہ موجود بھی ہے یا نہیں۔
 

باسم

محفلین
اب میرا "پی سو" چل پڑا
بلال بھائی میں "تھرمل گریس" دوبارہ لگانے کے باوجود "پی سو"کے درست نہ چلنے پر پریشان تھا مگر اب ہیٹ سنک اچھی طرح لگایاہے تو "پی سو"چل پڑا ہے۔ اگرچہ اس کے بعد بھی کچھ نخرے کیے تھے مگر اب کے بار درست چل رہا ہے
ابو شامل، ایم ایف درویش اور آپ کابہت شکریہ ایک ہرے نوٹ کی بچت ہوگئی
 

قیصرانی

لائبریرین
ہیٹ سنک پر پنکھے کے نیچے اگر گرد جمی ہوئی ہو تو بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔ یا پھر سی پی یو کو اگر اوور کلاکنگ پر سیٹ کیا ہوا ہو تو بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے
 

باسم

محفلین
گرد صاف کی تو ساتھ ہی نادانی میں تھرمل گریس بھی ہٹا دی اس لیے یہ مسئلہ ہوا
سی پی یو اوور کلاکنگ پرکیسے سیٹ ہوتا ہے اور اسے ٹھیک کیسے کرتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر مدر بورڈ میں اوور کلاکنگ کا آپشن ہے تو اوور کلاکنگ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ یعنی بائیوس سے پروسیسر کی کنفگریشن میں جا کر۔ تاہم اگر پہلے سے ہی اوور کلاک ہو رہا ہو تو اس کو آٹو کنفگر پر سیٹ کر دیں۔ یعنی بائیوس میں جا کر پروسیسر کی سیٹنگ میں اور وہاں اوور کلاک کے آپشن سے آٹو کنفگر
 

فخرنوید

محفلین
جناب من ایک سو روپے کا فین اور ہیٹ سنکر مل جانا ہے اسے بدل کر دیکھ لیں۔

مدد خدا سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انشاللہ
 
Top