وہاب اعجاز خان
محفلین
جواب
قیصرانی کے کہنے پر اپنے گاؤں کا تعارف بھی کرا دیتے ہیں
بنوںشہر سے تقریبا دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ میرا گاؤں چھ گڑھی ممش خیل کئی چھوٹے چھوٹے گاؤں پرمشتمل ہے۔ اس کی آبادی تقریبا دو ہزار کے قریب ہے۔ یہاں امرود کے باغات کی بہتا ت ہے۔ اور دوست کو امرود کے ساتھ کاشت کی ہوئی فصل دیکھ کر غلط فہمی ہوئی ہے۔ یہ تمباکو نہیں بلکہ ہلدی کی فصل ہے۔ یہاں ہر قسم کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ گنا۔ چاول مکئی، ہلدی، سبزیاں ۔گاؤں کی زرخیزی کا راز دریائے کرم سے نکالی گئی نہریں ہیں۔ دریائے کرم ہمارے لیے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ بنوں کے اردگرد کا سارا علاقہ صحرائی اور بنجر ہے۔ لیکن اس دریا کی لائی ہوئی مٹی اور پانی نے بنوں کوریگستان میں نخلستان کا درجہ دے دیا ہے۔