میرا گجراتی فورم

فرید احمد

محفلین
my-forums.net پر موجود فورم کی سہولت کی خبر یہاں سے پاکر سیدھا ایک فورم اپنے نام کیا ،
نبیل اور دیگرحضرات کا بہت بہت شکریہ کہ ایسی بہترین اور کار آمد چیز مہیا فرمائی ۔
suvaas.my-forums.net
ارادہ ہے کہ گجراتی زبان میں فورم کا تجربہ ایک مدت تک اس پر کر لوں ، ٹیکنولوجی سے اور اس کی زبان سے ناواقفیت کی وجہ طویل تجربہ کی ضرورت ہے ، اس لیے اس وقت یہیں تجربہ جاری ہے ، اس فورم کا اعلان کر دیا ہے ، کچھ دوستوں کا تعاون ملے گا تو بات چل جائے گی ،
مگر مسئلہ یہ ہے کہ
اس فورم پر نئی پوسٹ کا عنوان اگر یونیکوڈ گجراتی میں لکھا جائے تب بھی اعداد کی شکل میں دکھائی دیتا ہے ، جب کہ اردو میں یہ مسئلہ نہیں ۔ اخر دونوں ہی یونیکوڈ ہے ،
کیا اس کا کوئی حل ہے ؟
امیدوار جواب ، فرید
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرید، شکریہ ادا کرنے کا شکریہ لیکن جس فورم ہوسٹ‌کا آپ ذکر کر رہے ہیں، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مائی فورم ڈاٹ نیٹ پر ہمارا تیار کیا ہوا فورم سوفٹویر نہیں چلتا۔ اپنے مسئلے کے حل کے لیے آپ کو مائی فورم والوں سے ہی رابطہ کرنا پڑے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
فرید،
مگر کئ دوسرے فری ہوسٹ موجود ہیں جس پر نبیل کا فورم سافٹ وئیر صحیح چلتا ہے۔ تفصیل آپ کو ان ہی دھاگوں میں مل جائے گی۔
مایوسی گناہ ہے۔
 

دوست

محفلین
جناب آپ اپنے حکیم صاحب والا سرور ٹرائی کرلیجیے وہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔ امید ہے کام بن جائے گا۔
http://worldpeace.ueuo.com/fourm/index.php
یہ ورلڈ پیس فورم کا ربط ہے اور میرا خیال ہے پہلے ڈاٹ کے بعد اصلی ویب سائٹ‌کا ایڈریس ہے۔
 
Top