میری ابنٹو کہانی ۔ ایک نئے سفر کی شروعات

میں نے کچھ دنوں پہلے ابنٹو کی سیڈیز آرڈر کی تھیں ۔ جو مجھے بہت جلد موصول ہو بھی گئی ہیں ۔ اب میں ابنٹو کو اپنے پی سی میں انسٹال کرنا چاہتا ہوں ۔ میں اس ڈور پر لائنکس کے تمام ایکسپرٹس کو دعوت دوں گا کہ وہ آئیں اور میر پی سی میں ابنٹو کو کامیابی سے انسٹال کرنے اور ہر ڈرائیور کو صحیح طرح سے اسٹال کرنے میں میرا ہاتھ بٹائیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں ایکسپرٹ نہیں، پھر بھی موجود ہوں

ڈرائیورز کے لئے بس اپنے تمام ہارڈ وئیر کو کنکٹ کرکے آن رکھیں اور پھر اوبنتو کی انسٹالیشن کریں۔ انشاء اللہ تمام ڈرائیورز خود ہی اٹھائے گا
 
قیصرانی بھائي : بہت شکریہ ۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ ہم دونوں کا پی سی کتنا ملتا جلتا ہے ۔ تو کیا انٹل کے تمام ڈرائور ابنٹو نے اٹھا لیے تھے انسٹالیشن میں ۔ پھر بھی یاد دہانی کے طور پر بتاتا چلوں میری مدر بورڈ کا نمبر ہے
Intel desktop board D915GAV
 

نعمان

محفلین
بے دھڑک ابنٹو انسٹال کرو۔ ابنٹو کا یہ نیا ورژن پراپرائٹری ڈرائیور بھی انسٹال کردیتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائي : بہت شکریہ ۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ ہم دونوں کا پی سی کتنا ملتا جلتا ہے ۔ تو کیا انٹل کے تمام ڈرائور ابنٹو نے اٹھا لیے تھے انسٹالیشن میں ۔ پھر بھی یاد دہانی کے طور پر بتاتا چلوں میری مدر بورڈ کا نمبر ہے
Intel desktop board D915GAV
واہ، مدر بورڈ بھی میرے والا۔ بالکل جناب،سارے ڈرائیورز موجود ہیں۔ بے فکر ہو کر انسٹال کریں۔ بس اپنے ڈیٹا کی طرف سے محتاط رہیئے گا
 

نعمان

محفلین
قیصرانی نے درست کہا بیک اپ۔ ہمیشہ بیک اپ بنانے کی عادت ڈالو۔ میں اپنا تمام ضروری ڈیٹا گوگل یا ایسی کسی جگہ پر رکھتا ہوں اور سی ڈیز پر بھی محفوظ رکھتا ہوں۔ آڈیو ویڈیو تصاویر اور فوری ضرورت کے فونٹ کی بورڈ لے آؤٹ اور سوفٹویر میرے پاس سی ڈی پر موجود ہوتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
تنصیب میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے آسان سا کام ہے۔ بعد میں سافٹویرز وغیرہ نصب کرتے ہوئے شاید کچھ دقت ہو۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
کل میں‌ نے اوبنتو انسٹال بھی کر لیا الگ سے۔ اس میں اردو وغیرہ سب کچھ بہت آسانی سے ہوتا چلا گیا۔ ایک بات اور پوچھنی تھی۔ اوبنتو میں چند الفاظ ایک دوسرے سے نہیں جڑتے۔ الگ ہی رہ جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہوگی؟ الفاظ دکھائی تو دیتے ہیں، ان کی درمیانی شکل بھی ہوتی ہے لیکن وہ دوسرے حرف سے جڑی نہیں ہوتی
 

دوست

محفلین
یہ فونٹ کی گڑبڑ ہے۔ فونٹ کو تاہوما کرلو کام بن جائے گا۔
ویسے فونٹ نصب کرنے آتے ہیں نا؟
 
میری دو ہارڈ ڈرائوز ہیں ۔ دونوں ہی 160 جی بی کی ہیں ۔ ایک ہارڈ ڈرائیو کی سی پارٹیشن میں وینڈوز ایکس پی انسٹال کر رکھی ہے ۔ انتہائی آہم ڈیٹا مختلف پارٹیشن میں بکھرا پڑا ہے ۔ ہاں کچھ پارٹیشن خالی ہیں ۔ تو میں کس پارٹیشن میں ابنٹو انسٹال کروں ؟ اور ہاں میں چاہتا ہوں کہ ونڈوز ایکس پی اور ابنٹو دونوں ہی میری پی سی پر موجود رہیں اور میں حسب منشاء ان کا استعمال کروں ۔ میری دونوں ہارڈ ڈرائیوز کی تمام پارٹیشن میں ونڈوز کا این ٹی ایف ایس فائل سسٹم ہے ۔ تو کیا ابنٹو این ٹی ایف ایس فائل سسٹم استعمال کر پائے گی ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شمیل بھیا، پارٹیشن کو ری سیٹ کرکے لینکس کی ڈیفالٹ بنا دیا جائے گا۔ ممکن ہو تو کسی چھوٹی پارٹیشن کو استعمال کریں جس میں ڈیٹا نہ ہو اور اس کی مدد سے انسٹال کر لیں؟
 
قیصرانی بھائی : اگر ایسی پاڑٹیشن استعمال کی جائے جس میں کوئي ڈیٹا نہیں ہے تو پھر کسی بھی قسم کی بیک اپ کرنے کی تو ضرورت نہیں ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی، جب آپ اوبنتو کو انسٹال کریں گے تو وہ آپ سے مطلوبہ ڈرائیو کا پوچھے گا کہ کس ہارڈ‌ ڈسک کی کس پارٹیشن میں انسٹالیشن کرنی ہے۔ اگر اس مرحلے پر آپ نے کوئی غلطی نہ کی تو انشاء اللہ بیک اپ کی ضرورت نہیں پڑے گی

آپ جب انسٹالیشن کریں تو جس ہارڈ ڈسک پر کام کرنا ہو، اس کے علاوہ دوسری کو کچھ دیر کے لئے ہٹا دیں۔ جب انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد آپ دوسری ہارڈ ڈسک کو کنکٹ کریں گے تو وہ فوراً استعمال کے قابل ہو گی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ شاکر بھائی نے انسٹالیشن کے لئے تصویری شکل میں‌ ان تمام مراحل کی وضاحت کرکے انہیں‌محفل پر پوسٹ کیا ہوا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مزے کی بات یہ ہے کہ میری دو سو جی بی ہارڈ ڈسک کا ہیڈ سلپ ہو رہا ہے۔ یعنی وہ فی الوقت استعمال کے قابل نہیں ہے۔ میں نے وقت کے کاٹنے کے لئے اوبنتو کو ٹرائی کیا تھا۔ لیکن جب سب کچھ درست چل رہا ہے تو اب کون ونڈوز کی طرف جائے

سارا ہارڈ وئیر بھی انسٹال کر لیا۔ آڈیو وڈیو کو چلانا بھی بے حد آسان ہو گیا ہے اور اردو بھی انسٹال ہو گئی ہے

اتنے مزے کی چیز کو کون چھوڑے گا۔ نیٹ سے فری اپ ڈیشن بھی ہے۔ وائرس سے نجات اور چوری کے پروگرام کی ٹیشن سے بھی چھٹکارا
 
قیصرانی بھائي : بہت شکریہ ۔ پر میرا ڈیٹا دونوں ہارڈ ڈرائوز میں کچھ ایس طرح سے پھیلا ہوا ہے کہ کسی ایک کو ہٹا دینے سے کام نہیں چلے گا ۔ تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں ایک پارٹیشن کا نام " ابنٹو " رکھ دوں اور ابنٹو کی انسٹالیشن کے دوران وہی پارٹیشن ہی سیلیکٹ کروں ؟ ۔۔۔۔۔۔ یا پھر ابنٹو اپنی مرضی سے کوئی سی بھی پارٹیشن استعمال کرتی ہے اور یوزر کو کچھ اختیار نہیں ہوتا ۔
 
Top