ناز پری
محفلین
کوئی مجھے یاد نہیں کرتا، کوئی مجھے مس نہیں کرتا، میں ویسے ہی "میری اردو محفل' میری اردو محفل" کرتی رہتی ہوں۔ آپ کو تو یاد بھی نہیں ہو گا کہ کوئی ناز پری بھی تھی ۔نا کسی نے پوچھا میرے بارے میں اور نا ہی کوئی خیر خبر اور میں پھر میری اردو محفل کی رٹ لگائے رکھتی ہوں۔ میری مصروفیات پہلے سے زیادہ ہو گی ہیں۔ اب تو نورسحر کو بھی وقت دینا پڑتا ہے ، گھر کے کام بھی کرنے پڑتے ہیں اور اسکول کو بھی وقت دینا پڑتا ہے۔ اس لیے اردو محفل کو وقت نہیں دے سکتی۔ ویسے تو مکمل نہیں تو کافی حد تک اردو محفل سے باخبر رہتی ہوں۔ بنت شبیر بھی آج کل اردو محفل پر کچھ نا کچھ وقت دیتی ہے تو اس سے بھی خیر خبر ملتی رہتی ہیں اور یہ محترم بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔ کوئی خوشی کی خبر ہو یا دکھ کی سب کچھ پتہ چلتا رہتا ہے۔ بظاہر تو میں اردو محفل سے دور ہوں لیکن اصل میں اردو محفل میں موجود ہوں۔ میں خود تو اردو محفل کو زیادہ وقت نہیں دے سکتی لیکن امید کرتی ہوں کہ نور سحر کو ضرور اردو محفل میں داخل کرواؤں گی۔ میں اردو محفل کی خیر خبر رکھتی ہوں تو میری بھی کوئی خیر خبر رکھا کرے نا۔ انشاءاللہ چکر لگایا کروں گی