میری امی۔۔ بچوں کے لیے ایک نظم ایک بچی کے قلم سے

جیہ

لائبریرین
میری امی

تحریر: گلالئ (سوات، عمر 11 سال)

میری امی، میری امی
پیاری پیاری میری امی
کرتی ہوں اس کا اقرار
وہ کرتی ہیں مجھ سے پیار
صبح مجھے اٹھاتی ہیں
پیار سے ناشتہ بناتی ہیں
پھر کرتی ہے مجھ کو تیار
ساتھ میں پیار بھی بے شمار
جب میں واپس آتی ہوں
در پر اُن کو پاتی پاتی ہوں
وہ کرتی ہیں میرا انتظار
دیر ہونے پر ہوتی ہے بے قرار
مزے کا کھانا پکاتی ہیں
اپنے ہاتھوں سے کھلاتی ہیں
ہوم ورک جب کرنے جاؤں
امی کو ہی پاس میں پاؤں
مدد کو رہتی ہیں تیار
پیار ان کا ہے بے شمار
رات کو پیار سے سلاتی ہیں
ساتھ میں کہانیاں سناتی ہیں
فخر وہ مجھ پر کرتی ہیں
مجھ پر جان چھڑکتی ہیں​
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ فرحت کیانی، قیصرانی صاحب، شگفتہ، شمشاد بھائ، شاکر اور شعیب صاحب۔
گلالئ بہت خوش ہورہی تھی جب اسے پتہ چلا کہ اس کی کاوش پسند کی گئی ہے۔

اس نظم میں بحر کی خامیاں ہیں۔ افسوس کہ بابا جانی نہیں کہ انہیں ٹھیک کردیتے:(
 
Top