بہت آداب رضآ بھائی۔منظوم پذیرائی پراجی حضور بهت عمده ذوق پایا هے
که دریا آپ نے کوزے میں ڈال رکھا هے
بهت خوب بهت سی داد عاطف بھائی
بڑی نوازش سر ۔ بہت آداب۔شاداب رہیں۔حریفِ ثروتِ قارون ہم بھی ہیں کہ یہاں
خزینہء ِ غم و حزن و ملال ،رکھا ہے
کیا ہی کہنے کیا سادگی ہے
بہت خوب غزل کہی
داد حاضر ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
تھینک یو ہماری بٹیا ۔انکل آپ کی سب غزلوں میں سب سے زیادہ مجھے پسند آئی ہے ۔۔۔۔ ماشاءالله اللّه تعالیٰ آپ کے علم میں اور اضافہ کریں اور آپ کے علم سے ہمارے علم میں میں بھی اضافہ ہو آمین ۔۔۔۔
عاطف بھائی، شاعری اگر کوئی مذہب ہوتی تو آپ کی "کم گوئی" یقینا ایک گناہ کبیرہ ہوتی
بہترین کلام، انتہائی مرصع بلکہ استادانہ. بہت سی داد قبول کیجیے.
"ایمان والی شاداں" بچی کا خصوصی شکریہ کہ اس غزل تلاش کرکے سامنے لائیں
بہت اعلیٰ سید عاطف علی بھیا کبھی یہی حقیقت سے قریب تر ہوجاتا ہے ۔یہ منصفی کی دلیلیں وضاحتیں کیا جب ؟
ہمارا نام ہی غیروں میں ڈال رکھا ہے
کیا کہنے بھیا ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔یہ آبگینے سجائے ہیں شیخ جی کے لیے
اور اپنے واسطے جام ِ سفال رکھا ہے