تعارف میری تعاریف

Daniel

محفلین
آداب! میرا نام دانیال ہے۔ سب سے پھلے میں اعتراف کروں کہ اہل زبان تھوڑی ہی ہوں۔ یعنی کہ میری اردو ایک ننھے سے بچہ سے بھی بدتر ہے۔ اس امید کو لے کے پوسٹ کرتا ہوں کہ محترمین احباب محفل میری تخریب کردہ اردو کو برداشت کر سکیں۔
خیر میں کون ہوں اور کیوں ہوں پھر؟ میرا تعالق امریکہ سے ہے اور حالیہ میں یونورسٹی میں پڑھ رھا ھوں۔ مجھے اردو سکھتے ہوے ۲۔۳ سال ہو گے ہیں۔ امید وار ہوں کہ چند سال کے بعد میں روانے سے گفتگو و تحریری کر سکوں۔
اردو ادب، تاریخ، و خاص طور پہ شعر و شاعری میری دلچسپی کے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں رجسٹر کروایا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ایسی صحبت سے کہیں میری اردو اور بھی صحیح و نفیس ہو جاےگا۔
 
زیک

مسافر
خوش‌آمدید دانیال۔ امید ہے آپ اس محفل میں آتے رہیں گے اور یہاں کی رونق بڑھائیں گے۔ آپ کی اردو ویسے ٹھیک ٹھاک لگ رہی ہے۔
 
تیلے شاہ

محفلین
Daniel نے کہا:
آداب! میرا نام دانیال ہے۔ سب سے پھلے میں اعتراف کروں کہ اہل زبان تھوڑی ہی ہوں۔ یعنی کہ میری اردو ایک ننھے سے بچہ سے بھی بدتر ہے۔ اس امید کو لے کے پوسٹ کرتا ہوں کہ محترمین احباب محفل میری تخریب کردہ اردو کو برداشت کر سکیں۔
خیر میں کون ہوں اور کیوں ہوں پھر؟ میرا تعالق امریکہ سے ہے اور حالیہ میں یونورسٹی میں پڑھ رھا ھوں۔ مجھے اردو سکھتے ہوے ۲۔۳ سال ہو گے ہیں۔ امید وار ہوں کہ چند سال کے بعد میں روانے سے گفتگو و تحریری کر سکوں۔
اردو ادب، تاریخ، و خاص طور پہ شعر و شاعری میری دلچسپی کے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں رجسٹر کروایا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ایسی صحبت سے کہیں میری اردو اور بھی صحیح و نفیس ہو جاےگا۔
خوش آمدید Daniel صاحب
رہی بات اردو کی تو ہمارا ساتھ رہا تو بہت جلد صحیح ھو جایئگی۔۔۔۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید دانیال۔ بہت خوشی ہوئی آپ کا اردو سے شغف جان کر۔ آپ کو ٹائپنگ میں زیادہ دقت تو نہیں پیش آ رہی؟ آپ کی اردو تو پہلے ہی کافی نفیس لگ رہی ہے۔ :)
 
دانیال آپ کو اس محفل میں‌خوش آمدید
امید ہے کہ آپ احباب کی صحبت کا حظ اٹھائیں گے۔ ویسے آپ کی اردو بہت بہتر ہے اور جو رہی سہی کسر ہے وہ ادھر نکل جائے گی۔
 
F@rzana

محفلین
۔

خوش آمدید، آپ کی اردو تو اچھی ہے۔
بلکہ اس نسبت سے کہ آپ نے دو تین سال پہلے ہی سیکھنا شروع کیا ہے خاصی عمدہ ہے۔
بقول سب ممبران کہ اس فورم میں آپ انشاء اللہ بہت کچھ سیکھ لیں گے۔
 
Daniel

محفلین
بہت بہت شکریہ آپ سب کا!! یہ دلگرمی بڑی حوصلہ افزاءی کی بات ہے۔ ویسے اس سایٹ کو دریافت کرنے سے پہلے میں سمجھ بیٹھا تھا کہ انٹرنیت پر کوی ایسا فورم نہ تھا۔
جہاں تک ٹایپنگ کا سوال ہے جی ہاں تھوڑی بہت دیر لگتی ہے۔ ایک وجہ یہ ہوا کہ میں اردو اور فارسی دونوں میں لکھتا ہوں تو میرے دماغ میں گڑبڑ ہوتا رہتا ہے۔ دوسرا یہ کہ چند حروف ہیں جو کہ میں اب تک نہیں پایا ہوں مثال کے طور پہ "ء" بہ اضافہ "ی" یا "ہ"۔ انشاء اللہ تھوڑی مدت بعد سہی ہو جاےگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
دانیال بھائی میں آپکو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ایسے ہی جیسے کہ باقی اراکینِ محفل نے آپکو کہا ہے۔ امید ہے آپ ہمارے ساتھ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے حظ اٹھائیں گے اور بار بار اس محفل میں قدم رنجہ فرمائیں گے۔

اگے تیرے پھاگ لچئیے۔
 
"ء"= shift+u بہ اضافہ "ی" =i یا "ہ"۔=o
یہ سارا قصہ تو صعوتی کلیدی تختہ کا ہے، اب معلوم نہیں‌ہے کہ آپ کونسا کلیدی تختہ استعمال کررہے ہیں۔
 
رضوان

محفلین
خوش آمدید دانیال صاحب کچھ نا کچھ لکھتے رہیئے اسی طرح تو مہارت ھو جائیگی۔
نبیل بھائی ابتدائی اردو سکھانے کا بھی ایک دھاگہ ھونا چاھییے کیا
کہتے ہیں علماء بیچ اس معاملے کے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ دانیال صاحب کا استقبال کچھ زیادہ ہی نہیں ہو گیا اور وہ گھبرا کے محفل ہی چھوڑ گئے۔
 
Daniel

محفلین
ھرگز نھیں!! بس میں چند روز سے مشغول ھوں، لیکن انشااللہ میں جلد ھی گفتگو میں شریک ھوںگا۔ یا شاید اس سرم سے چھپ جاوں کہ میں نے "تعارف" کے بجاے "تعریف" لکھا!!
 
شمشاد

لائبریرین
Daniel نے کہا:
ھرگز نھیں!! بس میں چند روز سے مشغول ھوں، لیکن انشااللہ میں جلد ھی گفتگو میں شریک ھوںگا۔ یا شاید اس سرم سے چھپ جاوں کہ میں نے "تعارف" کے بجاے "تعریف" لکھا!!

نئے کیا پرانے اراکین بھی ایسی غلطیاں‌ کرتے ہیں۔ آپ شرم نہ کریں اور اپنی غلطیوں سمیت آتے رہیں۔
 
Daniel

محفلین
کیا کوی مجھے ایک بات بتا سکتا ہے؟ اگر میں ادب اور ادیبوں کے متعلق صحبت کرنا چاہتا ہوں تو اس فورم کے کونسے سب فارم میں جاوں؟ ایک تو ہے بہ نام "جہان نثر" لیکن لگتا ہے اس جا میں صرف افسانہ لکھے جاتے ھیں، باتچیت نہیں۔ مثال کے طور پر، میں اگر عصمت چغتای کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، پوست کہا کروں؟
 
آپ اردو نثر میں جا کر ایک تھریڈ کھول سکتے ہیں اور وہاں پوسٹ کردیں۔ ویسے ناظمین دیکھ کر پوسٹ کو صحیح جگہ منتقل بھی کر دیتے ہیں اس لیے زیادہ فکر نہ کریں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک بار پھر خوش آمدید دانیال، یقین مانیں ہمیں بھی اتنی ہی خوشی ہو رہی ہے آپ کو اپنے درمیان دیکھ کر جتنی محفل کے دیگر ساتھیوں کو دو سال پہلے ہوئی تھی :)
 
Top