دانیال ، اردو محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔آداب! میرا نام دانیال ہے۔ سب سے پھلے میں اعتراف کروں کہ اہل زبان تھوڑی ہی ہوں۔ یعنی کہ میری اردو ایک ننھے سے بچہ سے بھی بدتر ہے۔ اس امید کو لے کے پوسٹ کرتا ہوں کہ محترمین احباب محفل میری تخریب کردہ اردو کو برداشت کر سکیں۔
خیر میں کون ہوں اور کیوں ہوں پھر؟ میرا تعالق امریکہ سے ہے اور حالیہ میں یونورسٹی میں پڑھ رھا ھوں۔ مجھے اردو سکھتے ہوے ۲۔۳ سال ہو گے ہیں۔ امید وار ہوں کہ چند سال کے بعد میں روانے سے گفتگو و تحریری کر سکوں۔
اردو ادب، تاریخ، و خاص طور پہ شعر و شاعری میری دلچسپی کے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں رجسٹر کروایا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ایسی صحبت سے کہیں میری اردو اور بھی صحیح و نفیس ہو جاےگا۔
شمشاد بھائی ، آپ تو حد سے بھی پانچ ہزار فٹ اوپر گزر گئے۔دانیال بھائی میں آپکو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ایسے ہی جیسے کہ باقی اراکینِ محفل نے آپکو کہا ہے۔ امید ہے آپ ہمارے ساتھ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے حظ اٹھائیں گے اور بار بار اس محفل میں قدم رنجہ فرمائیں گے۔
اگے تیرے پھاگ لچئیے۔
daniel نے کہا:مجھ سے فیصلہ نہیں ہو پا رہا ہے کہ سب سے پہلے کیا کروں، تشکر یا معذرتخواہی! خیر، میں واقعہ میں آپ سب کا ممنون ہوں جنھوں نے مجھ کو اتنی پر خلوس محبت سے خوش آمدید کی تھی، باوجویںکہ میری غزل نا قابل برداشت تھی!! مجھے کئی دن سے شرمندگی کا احساس ہو رہا ہے کہ میں نے ابھی تک کوی جواب نہ دیا۔ الزام سچ ہے، اور بھاری بھی ہے، لیکن اپنے حق میں یہ عرض کروں کہ اپنا غزل پیش کرنے کے فورا بعد میں ہندوستان کے لئے روانہ ہوا اور واپسی پر پڑھای نے ایسی یورش کی کہ فراغت کا نشان تک نہیں رہا۔ امید ہے کہ میرے یہ لغزش کے باوجود آپ سب کی خوش استقبالی بر قرار ہے!