تاسف میری خالہ کی وفات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ خالہ کی مغفرت فرمائین اور انکے درجات بلند کریں اور آپ سب کو صبر جمیل
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ سب کا بہت شکریہ

قیصرانی بھائی اتنا لیٹ کیوں پتا چلا آپ کو مطلب 3 دن بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

مجھے تو تین دن بعد بھی علم نہ ہوتا اگر میرا ایک شاگرد/دوست مجھے فون پر بائی دی وے تذکرہ نہ کر دیتا :(

ایک سوال ذہن میں ابھر رہا ہے بار بار

کیا ہم میں سے کسی کو مرنا نہیں؟

ایک ممانی صاحبہ جنازے کے وقت لپ سٹک کے شیڈ کے چناؤ میں بزی تھیں۔ دوسری جنازے سے لوٹنے پر فرمائش کر رہی تھیں کہ کیا بٹیر پک سکتے ہیں آج کے دن؟ ایک خالہ نزدیک کے شہر سے فوتگی کی اطلاع کے پندرہ گھنٹے بعد پہنچیں کہ جب انہیں ان کی بہن کی وفات کی اطلاع دی گئی تو فنکشن کو جا رہی تھیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
بے شک ہر ذی نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو موت کو یاد کرنے کی اور ہمیں اپنے اعمال کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
زینب

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ

مجھے تو تین دن بعد بھی علم نہ ہوتا اگر میرا ایک شاگرد/دوست مجھے فون پر بائی دی وے تذکرہ نہ کر دیتا :(

ایک سوال ذہن میں ابھر رہا ہے بار بار

کیا ہم میں سے کسی کو مرنا نہیں؟

ایک ممانی صاحبہ جنازے کے وقت لپ سٹک کے شیڈ کے چناؤ میں بزی تھیں۔ دوسری جنازے سے لوٹنے پر فرمائش کر رہی تھیں کہ کیا بٹیر پک سکتے ہیں آج کے دن؟ ایک خالہ نزدیک کے شہر سے فوتگی کی اطلاع کے پندرہ گھنٹے بعد پہنچیں کہ جب انہیں ان کی بہن کی وفات کی اطلاع دی گئی تو فنکشن کو جا رہی تھیں

سوری بھائی یہ دھاگہ مناسب تو نہیں اس بات کے لیے پر۔حیرت ہوئی مجھے اپ کا اتنا قریبی رشتہ اور اپ کو پتا بھی چلا تو کس سے۔۔۔۔۔۔۔۔اپ کو تو اسی وقت سپیشل فون پے اطلاع ہونی چاہیے تھی۔۔۔۔۔۔۔کوئی دور پار کی رشتہ د اری تو نہیں تھی نا۔۔۔۔۔خیر میں اپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ کا شکریہ۔ ہمارے ہاں مندرجہ بالا قسم کے رشتہ دار اپر ہینڈ رکھتے ہیں۔ کسے کب اطلاع دینی ہے، یہی فیصلہ کرتے ہیں۔ مجھے والد کے انتقال کی اطلاع اس وقت ملی جب ان کی تدفین جاری تھی، وہ بھی ایک ایسے کزن سے جس نے براہ راست بتانے سے گریز کرتے ہوئے اشارتاً ذکر کیا تھا
 
زینب

محفلین
اور میرے والد صاحب کی تدفین تب تک نہیں ہوئی جب تککہ قطر۔دبئی،ابو ظہبی سے میرے کزنز نہین اگئے۔کیا ہے نا بھائی اسی کو کہتے ہیں خون سفید ہو گیا ہے رشتوں کی قدر ہی نہیں رہی
 
تعبیر

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ

مجھے تو تین دن بعد بھی علم نہ ہوتا اگر میرا ایک شاگرد/دوست مجھے فون پر بائی دی وے تذکرہ نہ کر دیتا :(

ایک سوال ذہن میں ابھر رہا ہے بار بار

کیا ہم میں سے کسی کو مرنا نہیں؟

ایک ممانی صاحبہ جنازے کے وقت لپ سٹک کے شیڈ کے چناؤ میں بزی تھیں۔ دوسری جنازے سے لوٹنے پر فرمائش کر رہی تھیں کہ کیا بٹیر پک سکتے ہیں آج کے دن؟ ایک خالہ نزدیک کے شہر سے فوتگی کی اطلاع کے پندرہ گھنٹے بعد پہنچیں کہ جب انہیں ان کی بہن کی وفات کی اطلاع دی گئی تو فنکشن کو جا رہی تھیں

قیصرانی یہ تو کچھ نہیں میں نے تو ایسے موقعوں پر لوگوں کو چائے ،ناشتے اور اپنے حصے میں کم بوٹیوں کے آنے پر بھی لڑتے دیکھا ہے۔
 
زینب

محفلین
کتنے افسوس کی بات ہے کتنے بےحس ہو گئے ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔مانا کہ ہر انسان کو ایک دن جانا ہے موت اٹل ہے اور ہمارا پختہ ایمان بھی۔۔پر انسان جو آپ کے آس پاس رہا ہو۔جس نے زندگی کے اتنے سال اپ کے ساتھ گزارے ہوں۔کئی دکھ سکھ ہنسی خوشی کے موقعوں پے ساتھ رہا ہو۔۔جب وہ بچھڑا ہمیشہ کے لیے تو انسان چند دنوں‌کے لیے دنیا داری چھوڑ نہیں سکتا۔۔۔۔تب بھی یہ بھول جاتے ہیں ہم کہ ہم پے بھی یہ دن انا ہے اور کیا پتا اگلی رخصتی ہماری ہی ہو۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top