تاسف میری دادی ہم سے جدا ہوگئیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تلمیذ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
پڑھ کر صدمہ ہوا ہے، بٹ جی۔ اللہ تعالےٰ مرحومہ پر اپنی رحمت فرمائے۔
 

زین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے
 

ملائکہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون​

اللہ انکی مغفرت کریں اور انہیں جنت میں جگہ دیں۔۔۔ آمین
 

ذوالقرنین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو اس عظیم سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا عاطف، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

اس میں کوئی شک نہیں بزرگ چھتر چھایہ جیسے ہوتے ہیں۔
 
السلام علیکم
میری دادی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے جانے سے جہاں میری زندگی کے ایک بہت خوبصورت رشتے کا باب بند ہوا ہے، وہیں خاندان کی مرکزیت کا اہم ترین نقطہ بھی باقی نہیں رہا!
انا للہ و انا الیہ راجعون
ان کے لئے دعا کیجئے گا!
اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​

بھیا بہت غمگین کردینے والی خبر ہے کہ ایک شفیق ہستی نے دنیا سے رختِ سفر باندھ لیا !​
گھنی چھاؤں کی مانند یہ بزرگ ہم پر ایسے سایہ فگن ہوتے ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے کسی دھوپ کا احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔۔
پھر ان کی یادیں رہ جاتی ہیں ۔۔۔قیمتی اثاثوں کی مانند ان کے چھوڑے ہوئے نقشِ پا رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔
اللہ تعالی آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔۔۔
اور دادی اماں کے درجات بلند فرمائیں۔۔۔۔آمین!

 

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
عاطف بٹ بھائی ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم دادی جان کے درجات بلند فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبرِ جمیل سے سرفراز کرے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت افسوس ہو سُن کر ۔۔اللہ آپکی دادی حضور کی مغفرت فرمائیں اور آپ سبکو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔آمین۔
 

عمراعظم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)
بٹ بھائی ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔یقینا" اس طرح کے بزرگ خاندانوں کے لئے "بائنڈنگ فورس" کا کام کرتے ہیں۔آپ کے نیک عمل اور دعائیں ا’ن کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گیِ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون​
اللہ سبحان و تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ اور انہیں جنت میں اونچا مقام عطاء فرمائے۔ آمین

ابھی گزرا یہ دھاگہ نظروں سے۔۔۔ وگرنہ رات لاہور رکا تھا کچھ گھنٹے کے لیئے۔ تو لازماً حاضری دیتا۔​
 

باباجی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے
اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top