میری دل میں نہاں محمدﷺ

نور وجدان

لائبریرین
میری دل میں نہاں محمدﷺ
کوئی تم سا کہاں محمدﷺ

۔(ﷺ)Swore to love for thee
۔(ﷺ)When shook heart for thee

یًسین و طہ بھی اور مزملﷺ
سردارِ دو جہاں محمدﷺ

!Light is and was and will remain
!Light is Islam and an alive Quran

مسکین و یتیم تھے محمدﷺ
والی مگر ان کے ہیں محمدﷺ

.Dwelt in the hearts of Arab and Ajaam
. Chieftain of prophets was like a common man

کوئی ثانی ملے تمہارا۔۔۔۔۔؟
عیسی بنے امّتی تمہارے

.Ummai I am is a fortune of mine.
. My fate in the end will shine

طائف میں فلک کی سرخی دیکھی
میداں میں خدا کی ہستی دیکھی

.Forgave the assassins of Hamza-the martyr
.Made safety latch the house of Abu -sufian

کافر کو کر دیا مسلمان
سفیان بھی پھرلے آئے ایماں

Father of Hussain (R.A), martyr the great
.who perfected the sacrifice of Abraham

کملی بچھایا کرتے محمدﷺ
زہرا ملا جب کرتی محمدﷺ

Frighted from the scenery of hell during his visit of Meeraj
An angel came to give comfort in form of Bo-Bakar

لکنت جو زباں کی کھل سی جاتی
مدحت میں جاں بھی گھل سی جاتی
نور سعدیہ

نوٹ: اس کو میں نے صرف ذات محمد ٖٖﷺ کی شان میں درود کا ہدیہ دینے کے لیے لکھا۔۔۔ وہاں صرف نیت دیکھی جاتی ۔۔ یہ میں نے پچھلے سال لکھی تھی ۔۔کوئی عروضی غلطی ہو تو معاف کر دیجئے گا۔۔۔

مجھے اس کا زمرہ مل نہہں رہا تھا ۔۔کہ اس کو کہاں پوسٹ کروں اس لیے یہاں کردہا÷÷÷
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سبحان اللہ
بلاشبہ بہت خوب ہے ہدیہ نعت
حق تعالی قبول فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
قبولیت کی سند ہی چاہیے پچلے سال عروض میں ڈھلی نہیں تھی اب ڈھل ہیئت بدل گئ ...مجھے خوشی اس بات کی محمد کے نام پر صلی علیہ والہ وسلم ہر سطر میں خوشبو بکھیر رہا اس کی خوشبو ایسی ہے..جیسے چنبے کی بوٹی ...شکریہ.زبیر اور نایاب بھائی ...

کاش میں.ایسی نعت لکھ سکوں جیسی جامی رومی رضا کی گلاب خوشبو بکھیر رہے ..ایک دعا جو مجھے پسند ہے

میں کیوں کہوں مجھ کو یہ عطا ہو
وہ عطا ہو مجھ کو دے!
یا ہر دم میرے گھر بھر کا بھلا ہو
نہ ہو برباد مٹی پس مرگ یا الہی
جب خاک.اٹھے تو مدینے کی ہوا ہو!

سبحان اللہ.سبحان اللہ سبحان اللہ
 
loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم بہن نور سعدیہ
اللہ پاک کرم فرمائے اور نیک نیتوں پر اجر اعظیم عطا فرمائے

فقیر کم علم نہیں بلکہ لاعلم ہے اور کسی قابل نہیں کہ کسی کے لکھے پر اور پرخلوص لکھے پر
کچھ کہہ سکے ۔۔۔۔ مگر کچھ وجوہات کی بنا یہ گستاخی کر رہا ہوں کہ امید ہے بھائی کی بات پر
بہن خفا نہ ہوگی، پھر بھی اگر فقیر کی بات ناگوار لگے تو یہ جان کر نظر انداز کر دینا کہ بندہ
لاعلم ہے

کوئی ثانی ملا تمہارا۔۔۔۔۔؟
عیسی بنا امّتی تمہارا

یہاں اگر عیسی بنے امتی تمہارے
یا پھر
عیسی ہوئے امتی تمہارے

ایسا اگر ہو جاتا تو شاید وہ چبھن محسوس نہ ہوتی جو " عیسی بنا " پڑھنے میں ہوئی
اسی طرح

کافر کو کر دیا مسلمان
کیسا کیا سفیاں کو بھی انسان

حضرت سفیان رضی اللہ تعالی عنہ بے شک ایمان لانے سے قبل رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور اہل ایمان کی دشمنی میں کافی آگے تھے مگر ایمان لانے کے بعد اور صحابی کا درجہ پانے کے
بعد ان کا تذکرہ اس انداز سے کچھ مناسب نہیں لگتا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں
کی بابت اس انداز میں بات کی جائے کہ ان کی شان اور احترام کم ہوتا نظر آئے
کیسا کیا سفیاں کو بھی انساں یہ مصرع یہ بات کہہ رہا ہے کہ حضرت سفیان رضی اللہ تعالی عنہ پہلے
انسان نہیں تھے تو کیا تھے ؟؟؟؟ آگے کچھ نہیں لکھ سکتا
اب دیکھیں کچھ یہ ہی قریب قریب مضمون صہبا اکبر آبادی کی ایک نعت " دل کو چراغ ِ طور بنایا میرے کملی والے نے " میں بیان ہوا ہے
کہتے ہیں
انساں کو انسان بنایا میرے کملی والے نے

امید کرتا ہوں بہن بھائی سے ناراض نہیں ہو گی

اللہ پاک ہم تمام کے حال پر اپنا فضل فرمائے ۔۔۔ آمین
 
نایاب

لائبریرین
اللہ پاک ہم تمام کے حال پر اپنا فضل فرمائے ۔۔۔ آمین
میرے محترم بھائی ۔۔۔۔۔ اللہ سوہنا آپ کو نیت کے بہترین اجر سے نوازے ۔۔ آمین
کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ یہ نصیحت ذاتی پیغام میں کر دیتے ۔ تاکہ یہ اپنی مکمل معنویت سے اثر انداز ہوتی ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم بہن نور سعدیہ
اللہ پاک کرم فرمائے اور نیک نیتوں پر اجر اعظیم عطا فرمائے

فقیر کم علم نہیں بلکہ لاعلم ہے اور کسی قابل نہیں کہ کسی کے لکھے پر اور پرخلوص لکھے پر
کچھ کہہ سکے ۔۔۔۔ مگر کچھ وجوہات کی بنا یہ گستاخی کر رہا ہوں کہ امید ہے بھائی کی بات پر
بہن خفا نہ ہوگی، پھر بھی اگر فقیر کی بات ناگوار لگے تو یہ جان کر نظر انداز کر دینا کہ بندہ
لاعلم ہے

کوئی ثانی ملا تمہارا۔۔۔۔۔؟
عیسی بنا امّتی تمہارا

یہاں اگر عیسی بنے امتی تمہارے
یا پھر
عیسی ہوئے امتی تمہارے

ایسا اگر ہو جاتا تو شاید وہ چبھن محسوس نہ ہوتی جو " عیسی بنا " پڑھنے میں ہوئی
اسی طرح

کافر کو کر دیا مسلمان
کیسا کیا سفیاں کو بھی انسان

حضرت سفیان رضی اللہ تعالی عنہ بے شک ایمان لانے سے قبل رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور اہل ایمان کی دشمنی میں کافی آگے تھے مگر ایمان لانے کے بعد اور صحابی کا درجہ پانے کے
بعد ان کا تذکرہ اس انداز سے کچھ مناسب نہیں لگتا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں
کی بابت اس انداز میں بات کی جائے کہ ان کی شان اور احترام کم ہوتا نظر آئے
کیسا کیا سفیاں کو بھی انساں یہ مصرع یہ بات کہہ رہا ہے کہ حضرت سفیان رضی اللہ تعالی عنہ پہلے
انسان نہیں تھے تو کیا تھے ؟؟؟؟ آگے کچھ نہیں لکھ سکتا
اب دیکھیں کچھ یہ ہی قریب قریب مضمون صہبا اکبر آبادی کی ایک نعت " دل کو چراغ ِ طور بنایا میرے کملی والے نے " میں بیان ہوا ہے
کہتے ہیں
انساں کو انسان بنایا میرے کملی والے نے

امید کرتا ہوں بہن بھائی سے ناراض نہیں ہو گی

اللہ پاک ہم تمام کے حال پر اپنا فضل فرمائے ۔۔۔ آمین
حق بات میں ناراضی کی پرواہ مت کیا کریں ۔۔

پہلے والی جو مصرعہ کی بات کی وہ میں نے پہلے ایسے ہی لکھا تھا بعد میں تدوین میں بدل دیا

دوسرا بدلا ہے

عروضی باتیں بہت کچھ اچھا کہنے سے روک دیتی ہیں ۔۔کچھ ایسا ہی ہوا ہے یہاں ۔۔۔
جزاک اللہ

محترم نایاب

آپ جیسے لوگ نایاب ہوتے ہیں ۔۔ روشنی اور نور بکھیرتے ۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو حوضِ کوثر کا جام ایسا دیں کہ صراط پر گزرتے وقت گمان نہ ہو کہ آپ کیسے گزرے ۔۔۔
بہت دعا۔۔۔
ایک دعا میری طرف سے لے لیجئے
 
نظام الدین

محفلین
اللَّهُمَّ صَلِّ علي مُحَمَّدٍ وَعَلي آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّيتَ عَلي اِبْرَاھِيمَ وَعَلي آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّکَ حَمِيدُ مَجِيد, اللَّهُمَّ بَارِک عَلي مُحَمَّدٍ وَّ عَلي آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلي اِبرَا ھِيمَ وَعَلي آلِ اِبرَاھِيمَ اِنّکَ حَمِيدُ مَّجِيد
 
Top