نبیل
تکنیکی معاون
گوگل کے سرچ رزلٹس میں کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اوپر آنے کا دارومدار اس کے پیج رینک پر ہوتا ہے۔ یہ پیج رینک کچھ کمپنیوں کے لیے کس قدر اہم ہوتا ہے اس کا اندازہ اس خبر سے بھی لگایا جا سکتا ہےکہ ایک ویب سائٹ kinderstart.com نے گوگل پر اپنے پیج رینک کم کرنے کی وجہ سے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ Kinedrstart.com کے مطابق مارچ 2005 میں گوگل پر اس کا پیج رینک کم کیے جانے کے باعث اس پر آنے والوں کی تعداد میں 70 فیصد کمی ہوئی جبکہ اس کے ریونیو میں 80 فیصد کمی ہوئی۔ اب kinderstart.com کا مطالبہ ہے کہ اس کا نقصان پورا کرنےکے لیے گوگل اسے دس ملین ڈالر ادا کرے اور کسی طرح اس کا پیج رینک بھی بڑھائے۔ ہاں۔۔