مبارکباد میری سالگرہ

امن ایمان

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
سوئیٹ حمزہ

سالگرہ مبارک!
flower.gif


آپ کے اس خاص دن پر بہت سارا پیار اور دعائیں۔۔! :)

شکفتے نبیل اس طرح کی کوئی تصویر تو نہیں مانگ رہے۔۔؟:)

4.gif


امن میں کب سے اداس پنچھی بنی بیٹھی تھی اور ابھی آپ کی پوسٹ اور فوٹوگرافی دیکھ کر میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی ۔۔۔ میں غلطی کی کیمرہ آپ کے ہاتھ میں دے دیا :)

اور یہ بھی کم نہیں ہے جو آپ نے دکھایا ہے حمزہ نے جو کل میرے ساتھ کیا وہ بھی سن لیں۔ مجھے بخار سے سردی لگ رہی تھی تو میں کمبل اوڑھ کے سو گئی گہری نیند ۔ کسی وقت میرا پاؤں سے ذرا سا کمبل سے ہٹ گیا۔ نہیں معلوم کب یہ صاحب میرے کمرے میں تشریف لائے اور ایک جگ میں پانی بھر لائے ٹھنڈا اور میرے پاؤں پر ڈالنا شروع کر دیا آہستہ آہستہ ۔۔ ۔ جب میری آنکھ کھلی کمبل سمیت بیڈ میری کمر تک بھیگ چکا تھا پھر جو مجھے سردی لگی اور دماغ پہ چڑھی گرمی نہیں پوچھیں کیا حال ہوا ہے کل سے اب تک ۔۔۔ :)



:lol: شکفتے بس ویسے ہی شرارت کرنے کو جی چاہا تھا۔۔۔ لیکن مجھے اچھا لگا کہ آپ نے سچ میں اپنی تصویر انجوائے کی :)۔۔اس کا اندازہ مجھے م س ن پر بھی ہوگیا تھا۔
چلیں آپ کا حال یہاں نہیں پوچھتی لیکن حمزہ کا حال آپ کے ہاتھوں کیا ہوا یہ ضرور بتایے گا ۔ :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن، بچے تو بہت معصوم ہوتے ہیں بہت پیارے ، آنکھوں میں شرارت اور چہرے پر مسکراہٹ میں اتنی کشش ہوتی ہے مجھے ڈانٹنا بھی یاد نہیں رہتا۔۔۔ ویسے بھی میں کوئی اپنی عاقبت تھوڑی خراب کرنی ہے۔۔۔:) بس آئے دن کچھ نئی شرائط اور کچھ سودے بازیاں ضرور ہوتی رہتی ہیں تعلقات بحال رکھنے کرنے کے لئے :)
 
Top