میری شاعری کا مجموعہ

حنا فیصل

محفلین
شاعری، زدنگی کی مختلف کیفیتوں میں سے ایک کیفیت ہے ، اور اس میں ’ غم ‘ ،’خوشی‘ ، ’اداسی، ’محرومی‘، پژ مردگی ‘ اور ’محسوسات و مدرقات‘ کا عمل دخل ہوتا ہے ” شاعری“ کائنات کو ایک نئے طریقے سے دیکھتی ہے اور زندگی کی تعمیر کرتی ہے ۔ انسان اپنی ’روح‘ کی بالیدگی کے لئے اچھی شاعری کا سہارا لیتا ہے ” اردو زبان“ کے ’ افق بے کراں ‘ کی آ غوش میں ’ ٓفتاب ہائے تازہ انوار فشاں ہوتے رہتے ہیں ۔ ‘ من وتو‘ کی دنیا میں جب حسن اور صداقت‘ ہم آغو ش ہوتے ہیں ، تو روح انسان ] میں موجود تخلیقی جواہر اسے ادبی شہ پارہ بنا دیتے ہیں۔

میر ی شاعری بھی کچھ عجیب چیزوں کا مخفف ہے اس میں روح کے عمل دخل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس قسم کی شاعری ترتیب دینے کی کوشش کرتی ہوں جس میں انسا ن کے اس وجد جو ’ عشق لاحاصل ‘ اور خود کے خلاف جاری جدو جہدمیں لئے جانے والے عوامل کو مد نظر رکھتی ہوںاور جسمانی اور جنسی روابط جو بے معنی ہیں جو صرف انسان اپنی نسل کشی کے لئے استعمال کرتا ہے مگر انسان کے اندر ایک اور قوت ہمیشہ بر سر پیکار رہتے ہوئے اپنے آپ کو تسخیر کرنے میں مگن رہتی ہے
مجھے نہ تو کسی چیز کا غم اور نہ ہی حالات کا در د ، اور نہ ہی میرے احباب کی انجانی قوت لکھنے پر مجبور کرتی ہے بلکہ میرے اندر کچھ اس طرح سے عجیب ہوتا ہے جس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی میں خود کو تسخیر کرنے کے درپے بہت سے مراحل پر اکیلے سفر کرنے کا عزم رکھتی ہوں
آپ میری شاعری کو پڑھیے گا
اور جہاں پر آپ کی جائز حوصلہ افزائی میں خون میں سفید جرثیموں کے بڑھنے کا سبب بنے گی وہیں پر آپ کے تنقید کے پھول میری اصلاح کا باعث بنے گے
میری یہ پہلی نظم جو میں نے کل یعنی 8مئی کو لکھی ہے آپ کی نظر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ حافظ
 
حنا فیصل

محفلین
پھر بات کرتے ہیں اس وقت کی

کچھ عہد
پھر بات کرتے ہیں اس وقت کی!
جب تجھ بن وقت کٹتا نہ تھا
اعتماد کی سولی پر لٹکے
تیرے دیوانے !
تیرے مستانے تھے ہم
پھر بات کرتے ہیں اس وقت کی !
جب تو میرا رفیق
اکیلا حبیب تھا
پھر بات کرتے ہیںاس وقت کی
تو چھوڑ گیا مجھے
سہل تیرے لئے
تجھے نہ خیال میر ی شبا نہ روز دلگی
میری باتوں کی آفتاب ہائے تازہ انوار فِشاں
تیر ا حلقہ تفکر غیر کے لئے بڑھ گیا
ہمسفر ہی نہ بنا
تو چھوڑ گیا مجھے اس راہ دوستاں میں
مبارک تجھے تیری محفل یاراں
یاد میری کا ناگ زندگی کے موڑ پر
ہاں کسی موڑ پر
ضرور دسے گا
جا مبارک !
ہاں مبارک!
تجھے تیری نئی محفلِ خرمست
اب میں کیوں کروں اس وقت کی بات ؟
فقط اتنا کہہ دے
تیرے لب اُدھر ہلیں
ادھر میں سن لو
نہ زمین پھٹے نہ زلزلہ
نہ کر اس وقت کی بات
ہاں نہیں کرتے اس وقت کی بات
تخلیق : حنا فیصل
 
حنا فیصل

محفلین
کچھ عہد

کچھ عہد
اپنی محبت کی قربانی کیسے دے پاؤں گی
سوچتی ہوں تیرے بن
کیسے تنہا
ہاں کیسے
جی پاؤں گی
حالت عشق لاحاصل
میرے وجد میرے جسم میری روح
میری تنہائیوں کا یہ ناگ
رات کے سناٹوں میں
کیسا زہر گھول رہا ہے
بتا کیسے جیوں تیرے بنا
پھر خود سے یہ میرا عہد
جی ہی لوں گی
وہ عشق مادی
یہ عشق حقیقی
فقط تیری سمجھ
تیرے ربط تیری نگاہ کا شگون
کوئی نہ سمجھ سکے یہ حقیقت کیا ہے
یہ عہد فانی مگر اقرار باقی
تو سمجھ یہ عہد کیا ہے
تخلیق : حنا فیصل

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ۔

میں تو تعریف ہی کر سکتا ہوں۔ اگر اصلاح لینی ہے تو اعجاز بھائی سے درخواست کریں۔
 
پاکستانی

محفلین
خوب، بہت اچھا لکھتی ہیں آپ، مگر میری طرح لفظوں کے ہیر پھیر میں غلطیاں بہت کرتی ہیں :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
اردو ٹائپ کرنے کا نیا نیا تجربہ ہے ناں اس لیے غلطیاں کرتی ہوں گی۔ کچھ تو میں نے ٹھیک کر دی تھیں۔ مجھے تو خود حیرت ہوئی تھی کہ دوسرے نظم کے آخر میں اپنے نام فیصل کا لام ہی کھا گئ تھیں۔ صرف حنا فیص پر گزارہ تھا۔
 
پاکستانی

محفلین
میری ایک بہت بری عادت ہے لکھ کر کبھی پڑھتا نہیں ہوں بس فورا ہی پوسٹ کر دیتا ہوں، اسی لئے کافی ساری غلطیاں رہے جاتی ہیں اور حنا بھی شاید میری عادت اپنائے ہوئے ہیں۔
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

شمشاد نے کہا:
اللہ کرئے زورِ قلم اور زیادہ۔

میں تو تعریف ہی کر سکتا ہوں۔ اگر اصلاح لینی ہے تو اعجاز بھائی سے درخواست کریں۔

مکھن لگانے کے ماہر صاحب
کچھ مکھن سعودی عرب کے باشندوں کے لئے بھی رہنے دیں
وہاں قلت پیدا ہو گئی تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی تعریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں
قبول فرمائیں دوسری بات اعجاز صاحب کی
تو میری طرف سے دعوت نامہ آپ انہیں ارسال کر دیں
یا پھر مجھے ان کا پورا نک ارسال کر یں تاکہ میں ان کو دعوت نامہ ارسال کر سکوں
شکریہ
 
حنا فیصل

محفلین
پاکستانی نے کہا:
خوب، بہت اچھا لکھتی ہیں آپ، مگر میری طرح لفظوں کے ہیر پھیر میں غلطیاں بہت کرتی ہیں :wink:

غلطی کامیابی کی پہلی سیڑھی گردانی جاتی ہے
اور پھر لفظوں کا ہیر پھیر نہیں کریں گے تو فقرے کیسے بنے گے :roll:

چلیں آئندہ احتیاط کروں گی
تنبیہ کرنے کا شکریہ
 
حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
اردو ٹائپ کرنے کا نیا نیا تجربہ ہے ناں اس لیے غلطیاں کرتی ہوں گی۔ کچھ تو میں نے ٹھیک کر دی تھیں۔ مجھے تو خود حیرت ہوئی تھی کہ دوسرے نظم کے آخر میں اپنے نام فیصل کا لام ہی کھا گئ تھیں۔ صرف حنا فیص پر گزارہ تھا۔

او ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل تجربہ نیا نیا ہے یہ تو واقع ہی سہی ہے
آپ تو ٹھہرے ایکسپرٹ اب ہم سے پوچھیں کس قدر پاپڑ بیل کر لکھتے ہیں کچھ ہم پر کرم فرما کر ہماری سپیڈ بھی تیز کر دیں
لام کھا یا تو نہیں تھا بس دیکھا ہی نہیں
درستگی کے لئے شکریہ کے دو تھپڑ آپ کی برگزیدہ گال پر رسید کرتی ہوں بڑے شوق سے قبول فرمائیں
 
حنا فیصل

محفلین
سلام عشق

پاکستانی نے کہا:
میری ایک بہت بری عادت ہے لکھ کر کبھی پڑھتا نہیں ہوں بس فورا ہی پوسٹ کر دیتا ہوں، اسی لئے کافی ساری غلطیاں رہے جاتی ہیں اور حنا بھی شاید میری عادت اپنائے ہوئے ہیں۔

ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی عاد ت ہم نہیں آپ ہماری عاد ت اپنائے ہوئے ہیں :roll:
چلیں مان لیتے ہیں ہم غلط ہیں اب اتنا شکوہ بھی اچھا نہیں
شمشا د جی زندہ باد ہیں بیچارے خواہ مخواہ میرے تھپڑ کھا کر موٹے ہو جاتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
سلام

حنا فیصل نے کہا:
مکھن لگانے کے ماہر صاحب
کچھ مکھن سعودی عرب کے باشندوں کے لئے بھی رہنے دیں
وہاں قلت پیدا ہو گئی تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی تعریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں
قبول فرمائیں دوسری بات اعجاز صاحب کی
تو میری طرف سے دعوت نامہ آپ انہیں ارسال کر دیں
یا پھر مجھے ان کا پورا نک ارسال کر یں تاکہ میں ان کو دعوت نامہ ارسال کر سکوں
شکریہ

آپ کو میرے مکھن کے ختم ہونےکی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور پھر مجھے آپ کو مکھن لگا کر ملنا ہی کیا ہے۔ ہاں اگر آپ کو تعریف راس نہیں آئی تو نہ سہی، میں اپنی تعریف واپس لے لیتا ہوں۔

اور ہاں ان کا اسمِ گرامی اعجاز اختر ہے، اس محفل کے پرانے رکن اور استادِ محترم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
او ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل تجربہ نیا نیا ہے یہ تو واقع ہی سہی ہے
آپ تو ٹھہرے ایکسپرٹ اب ہم سے پوچھیں کس قدر پاپڑ بیل کر لکھتے ہیں کچھ ہم پر کرم فرما کر ہماری سپیڈ بھی تیز کر دیں
لام کھا یا تو نہیں تھا بس دیکھا ہی نہیں
درستگی کے لئے شکریہ کے دو تھپڑ آپ کی برگزیدہ گال پر رسید کرتی ہوں بڑے شوق سے قبول فرمائیں

تو آپ کے ہاں نیکی کرنے کا یہ بدلہ ہوتا ہے؟ :oops: :oops: تھپڑ مارنے سے پہلے سوچ لیں کہ میرے لال گال دیکھ کر آپ اپنا منہ کیسے لال کرواتی پھریں گی؟ کہیں یہ مہنگے ہی نہ پڑ جائیں۔
 
او ہو کون موٹا ہے یہ آپ کی تصویر سے ظاہر ہے بشرطیکہ یہ اوتار میں آپ ہی کی تصویر ہے تو۔ تو آپ کے موٹاپے کا یہی راز ہے کیا
0037.gif
 
حنا فیصل

محفلین
سلام

شمشاد نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
مکھن لگانے کے ماہر صاحب
کچھ مکھن سعودی عرب کے باشندوں کے لئے بھی رہنے دیں
وہاں قلت پیدا ہو گئی تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی تعریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں
قبول فرمائیں دوسری بات اعجاز صاحب کی
تو میری طرف سے دعوت نامہ آپ انہیں ارسال کر دیں
یا پھر مجھے ان کا پورا نک ارسال کر یں تاکہ میں ان کو دعوت نامہ ارسال کر سکوں
شکریہ

آپ کو میرے مکھن کے ختم ہونےکی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور پھر مجھے آپ کو مکھن لگا کر ملنا ہی کیا ہے۔ ہاں اگر آپ کو تعریف راس نہیں آئی تو نہ سہی، میں اپنی تعریف واپس لے لیتا ہوں۔

اور ہاں ان کا اسمِ گرامی اعجاز اختر ہے، اس محفل کے پرانے رکن اور استادِ محترم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

شکر ہے مکھن واپس چلا گیا ورنہ پتا نہیں کیا ہو جانا تھا
اچھا یہ والے اعجاز اختر ہیں چلیں ٹھیک ہے ان سے گٹھ جوڑکرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔۔ان کو دعوت نامہ ارسال کر دیتی ہوں مگر کہیں برا نہ مان جائیں آپ ہی کر دیں آپ کی تو جان پہچان ہے گی
اگر مجھے پہچاننے سے انکاری ہوئے تو کیا ۔۔۔۔۔رہ جاے گی
 
حنا فیصل

محفلین
شمشاد نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
او ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دراصل تجربہ نیا نیا ہے یہ تو واقع ہی سہی ہے
آپ تو ٹھہرے ایکسپرٹ اب ہم سے پوچھیں کس قدر پاپڑ بیل کر لکھتے ہیں کچھ ہم پر کرم فرما کر ہماری سپیڈ بھی تیز کر دیں
لام کھا یا تو نہیں تھا بس دیکھا ہی نہیں
درستگی کے لئے شکریہ کے دو تھپڑ آپ کی برگزیدہ گال پر رسید کرتی ہوں بڑے شوق سے قبول فرمائیں

تو آپ کے ہاں نیکی کرنے کا یہ بدلہ ہوتا ہے؟ :oops: :oops: تھپڑ مارنے سے پہلے سوچ لیں کہ میرے لال گال دیکھ کر آپ اپنا منہ کیسے لال کرواتی پھریں گی؟ کہیں یہ مہنگے ہی نہ پڑ جائیں۔

اجی غلط سمجھے آپ کو تو شکریہ کے تھپڑ ماریں ہیں اور آپ کی گال لال ہو گئی ہے اگر میں نے ویسے مارے(اللہ نہ کرے) تو بس پھر تو شعبہ حادثات میں ایک عدد بستر ریزرو رکھوانا پڑے گا

مہنگے ہائے ہائے
یہ مہنگائی بھی نہ بس پاکستان کے مقدر میں لکھی ہوئی ہے
یہ تو وقت بتائے گا کون سستا اور کون مہنگا :oops:
 
Top