میری عزیز استانی کا مجھ سے آخری مکالمہ

عثمان

محفلین
یہ ان کا مجھے بھیجا گیا آخری ذاتی پیغام ہے جو انھوں نے اپنے روز وفات روانہ کیا۔
میرےاور ان کے درمیان ہونے والے سینکڑوں مراسلوں میں یہ نہ صرف اپنے وقت ، بلکہ الفاظ ، جملوں کے چناؤ اور اظہار خیال کے حوالے سے بھی انتہائی غیر معمولی ہے۔
فی الوقت یہ میرے غم کو سنبھالا دینے کو واحد آسرا ہے۔ میرا جی کرتا ہے کہ میں یہ سب کے ساتھ شئیر کروں۔

بہت اچھے بھئ۔ لیکن لڑکے کی طرف سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہم یہی کہیں گے کہ ہمارا لڑکا زیادہ سوہنا ہے۔
:)
ارینج ہو یا پسند کی ہے تمام شادیوں کی کامیابی فریقین کے ایکدوسرے سے ہموار تعلقات سے وابستہ ہوتی ہے۔ ہماری شادی بھی ایک مکمل ارینج میرج تھی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ہمیں کچھ زیادہ شکل و صورت کا اچھا دولہا ملنا چاہئیے تھا۔ لیکن بات یہ ہے کہ شکل کے ساتھ چند دن ہی گذرتے ہیں شخصِت کے ساتھ تمام زندگی گذارنی ہوتی ہے۔
کچھ ہم دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہیں کچھ دوسرے ہماری غلطیوں کو اس طرح چلتے چلتے پتہ بھی نہیں چلتا کہ کب دو انسان یک جان دو قالب ہوجاتے ہیں۔
اللہ آپ دونوں کو ایک خوش و خرم جوڑے کی صورت رکھے۔ اطمینان، خوشی اور محبت یہ اگر زندگی میں موجود ہوں تو سب دولت موجود ہے۔
آئیندہ سال کینیڈا آنے کا پروگرام اس خبر کے بعد بنانے کو دل بڑا چاہ رہا ہے کہ مجھے شادی کا ہلہ گلہ پسند ہے۔ لیکن ساتھ کچھ دنیاوی معاملات ایسے ہیں کہ صورت ہماری مرضی کی نہ بن پائے۔ ہم تو آج تک جہاں گئے بس اچانک ہی نکل پڑے۔
خیر ایک دفعہ پھر مبارک ہو۔
:)

I can't put myself in words. I just can't....
 
فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان سے پیار کرنے والوں کو صبر دے۔ آمین
 
نیلم

محفلین
واؤاُستانی جی کاآخری مکالمہ توبہت زبردست تھا،
اللہ تعالی اُن کی مغفرت فرمائے،،،آمین
 
بلال

محفلین
عثمان آپ کی استانی ڈاکٹر عنیقہ ناز سے نظریاتی اختلاف اپنی جگہ مگر عجب خاتون تھیں، انہیں جو سچ لگا، وہ کہہ دیا۔ نہ کوئی ڈر، نہ کوئی خوف۔ بہت ہی حوصلے والی، بہادر اور قابل خاتون تھیں۔ پورا بلاگستان عجیب سی کیفیت سے گزر رہا۔ ہر آنکھ میں آنسو ہیں۔ وہ جو بات بات پر بحث کرتے تھے، وہ بھی شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔ کچھ لکھ کر غم ہلکا کرنے کی ناکام کوشش میں ہیں تو کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔ ہم نے اپنی ایک بہت اچھی ساتھی بلاگر کو کھویا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔۔۔آمین
لواحقین کو اور خاص طور پر چھوٹی مشعل کو صبرجمیل دے۔ آمین
 
نایاب

لائبریرین
انسان فانی ہے فنا ہوجاتا ہے مگر ایسی یاد چھوڑ جاتا ہے جو فنا نہیں ہوتی ۔
حق مغفرت فرمائے آمین مرحومہ بلا شبہ اک اچھی شخصیت کی حامل تھی ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھے بھئ۔ لیکن لڑکے کی طرف سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہم یہی کہیں گے کہ ہمارا لڑکا زیادہ سوہنا ہے۔
:)
ارینج ہو یا پسند کی ہے تمام شادیوں کی کامیابی فریقین کے ایکدوسرے سے ہموار تعلقات سے وابستہ ہوتی ہے۔ ہماری شادی بھی ایک مکمل ارینج میرج تھی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ہمیں کچھ زیادہ شکل و صورت کا اچھا دولہا ملنا چاہئیے تھا۔ لیکن بات یہ ہے کہ شکل کے ساتھ چند دن ہی گذرتے ہیں شخصِت کے ساتھ تمام زندگی گذارنی ہوتی ہے۔
کچھ ہم دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہیں کچھ دوسرے ہماری غلطیوں کو اس طرح چلتے چلتے پتہ بھی نہیں چلتا کہ کب دو انسان یک جان دو قالب ہوجاتے ہیں۔
اللہ آپ دونوں کو ایک خوش و خرم جوڑے کی صورت رکھے۔ اطمینان، خوشی اور محبت یہ اگر زندگی میں موجود ہوں تو سب دولت موجود ہے۔
آئیندہ سال کینیڈا آنے کا پروگرام اس خبر کے بعد بنانے کو دل بڑا چاہ رہا ہے کہ مجھے شادی کا ہلہ گلہ پسند ہے۔ لیکن ساتھ کچھ دنیاوی معاملات ایسے ہیں کہ صورت ہماری مرضی کی نہ بن پائے۔ ہم تو آج تک جہاں گئے بس اچانک ہی نکل پڑے۔
خیر ایک دفعہ پھر مبارک ہو۔
یہ بات واقعی مرحومہ کے لئے بالکل درست معلوم ہوتی ہے کہ ابھی بھی وہ کتنے آرام سے اس سفر پر چل دیں جس سے کسی کو مفر نہیں۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے

@عثمان، اللہ تعالٰی سے صبر مانگئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے جتنا کوشش کریں گے، ان کی روح کو اتنا ہی سکون پہنچے گا
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ پڑھ کر ایک بار پھر دل اُداس ہوگیا، واقعی یہ تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ عنیقہ ناز جیسی بہادر خاتون ایک دن یوں اچانک کسی کو بتائے بغیر ہی دنیا سے چلی جائیں گی۔ سچ پوچھیے تو اردو بلاگنگ کی دنیا میں ایسی قد آور شخصیت کا ملنا محال ہی ہے۔

دعا ہے اللہ اُن کی مغفرت فرمائے اور اُن سےپر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دے۔ (آمین)
 
فہیم

لائبریرین
آج میں، عمار، شعیب صفدر اور کاشف نصیر مرحومہ کے گھر گئے تھے۔
اور مجھے یہ دیکھ کر بہت اطمینان محسوس ہوا کہ ان کی بیٹی مشعل پر اس صدمے کے اثرات نہیں۔

لیکن ان کے شوہر امر محبوب صاحب جیسے ٹوٹ سے گئے ہیں۔

اللہ پاک انہیں صبر عطا فرمائے۔ آمین
 
ناعمہ عزیز

7،8 سال کی بچی کو کیا معلوم کہ موت کیا چیز ہے ۔ اس عمر میں اسے اپنی ماں کی محبت اور توجہ کی سخت ضرورت ہے ۔ لیکن وہ اپنی ماں کی کمی کو بڑی شدت سے محسوس کرے گی ۔ 7 سال ماں کے ساتھ گزار کر اس سے یوں الگ ہونا ! وہ سوال تو کرے گی کہ مما کہاں ہیں ! جیسے کہ میں نے عنیقہ آپی کی کئی تحریروں میں مشعل کا ذکر پڑھا ۔ ان کا خود اپنی بیٹی کو سکول ڈراپ کرنا ، اور اس کے بارے میں یوں اپنی تحریروں میں ذکر کرنا اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ بلاشبہ وہ ایک کیرئنگ اور لونگ ماں تھیں ۔ اور ان جیسی محبت اس کے بابا اسے نہیں دے پائیں گے اور اگر دیں گے تب بھی وہ اپنی مما کی کمی کو تاحیات محسوس کرے گی ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محترمہ عنیقہ ناز کی ناگہانی وفات واقعی بہت افسوسناک ہے، ابھی تک یقین نہیں ہو رہا۔

اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔
 
Top