قیصرانی
لائبریرین
لیکن ساتھ کچھ دنیاوی معاملات ایسے ہیں کہ صورت ہماری مرضی کی نہ بن پائے۔ ہم تو آج تک جہاں گئے بس اچانک ہی نکل پڑے۔
لیکن ساتھ کچھ دنیاوی معاملات ایسے ہیں کہ صورت ہماری مرضی کی نہ بن پائے۔ ہم تو آج تک جہاں گئے بس اچانک ہی نکل پڑے۔
یہ کون ہیں؟آج اخبار میں ایک خبر پڑھی تو یہ لڑی یاد آ گئی، گوگل کیا تو مختلف بلاگز پر ان کے انتقال کی خبر تو موجود ہے مگر انتقال کیسے ہوا اس کے بارے میں کہیں ایکسیڈنٹ کا ذکر ہے اور کہیں صرف ناگہانی موت کا تذکرہ ہے، پھر یہ خبر.۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کون ہیں؟
جنگ اخبار افواہات اور من گھڑت خبروں سے بھرپور ہوتا ہے۔ اور پاکستان میں زرد صحافت کی ابتداء یہیں سے ہوئی تھی جسکی باقیات جیو نیوز نیٹورک پر آج بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔بھائی ، مختصر سی خبر تھی پوری پڑھ لیتے ، اس میں لکھا ہے کہ اردو بلاگر عنیقہ ناز کو بھی ہم نے قتل کیا
مقام حیرت ہے کہ القاعدہ والے تو اردو بلاگرز کو پڑھتے بھی ہیں ، اور کراچی جیسے گنجان شہر میں ایک بلاگر کو ٹریس کر کے ہدف بھی بنا سکتے ہیں اور محفلین جنگ اخبار بھی نہیں پڑھتے؟؟کیا کسی نے بھی یہ خبر نہیں پڑھی؟؟
بھائی، اب تو پی.ٹی ۔آئی اور جنگ گروپ کی صلح ہو گئی ہے، خان صاحب انہیں لمبا چوڑا انٹرویو بھی دے چکے ہیں ، پھر بھی آپ کا غصہ برقرار ہے؟؟خیر میں اس لڑی میں سیاسی گفتگو کرنے نہیں آئی ، میرا نہیں خیال زرد صحافت کا اطلاق اس طرح کی خبروں پر ہوتا ہے، یہ کوئی تجزیہ کاری نہیں ہے ، القاعدہ والوں نے ذمہ داری قبول کرنے کا بیان دیا ، انہوں نے خبر لگا دی، ممکنہ طور ر دیگر اخبارات میں بھی آئی ہوگی، میں نے جنگ میں پڑھی تو اسی کا حوالہ دیا ۔یہاں خبر پوسٹ کرنے کا مقصد یہ پوچھنا تھا کہ عنیقہ صاحبہ کا انتقال ایکسیڈنٹ سے ہوا تھا یا انہیں قتل کیا گیا تھا؟جنگ اخبار افواہات اور من گھڑت خبروں سے بھرپور ہوتا ہے۔ اور پاکستان میں زرد صحافت کی ابتداء یہیں سے ہوئی تھی جسکی باقیات جیو نیوز نیٹورک پر آج بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
دیکھ لی بھائی، صرف پوسٹ نہیں پورا تھریڈ پڑھ لیا، اس میں کوئی نئی بات نہیں ، گوگلنگ پر مختلف بلاگز پر یہی بات پہلے ہی پڑھ لی تھی ، بلکہ مکی بھائی کے بلاگ پر ان تمام ہی بلاگز کا لنک ہے جن پر ان کے انتقال پر کچھ نہ کچھ لکھا گیایہ پوسٹ دیکھ لیجے۔
کئی اردو بلاگر عنیقہ ناز کے شوہر سے ان کے گھر تعزیت کرنے گئے تھے اور کار حادثے میں ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔دیکھ لی بھائی، صرف پوسٹ نہیں پورا تھریڈ پڑھ لیا، اس میں کوئی نئی بات نہیں ، گوگلنگ پر مختلف بلاگز پر یہی بات پہلے ہی پڑھ لی تھی ، بلکہ مکی بھائی کے بلاگ پر ان تمام ہی بلاگز کا لنک ہے جن پر ان کے انتقال پر کچھ نہ کچھ لکھا گیا
http://makki.urducoder.com/?p=3913
یہ بھی دیکھ لیے تھے، سب میں وہی کار ایکسیڈنٹ کا ذکر تھا ۔اسی لئے یہ خبر پڑھ کر حیرت ہوئی کہ اگر ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو القاعدہ والے کس بنیاد پر یہ اعتراف کر رہے ہیں، یہاں پوچھنے کا مقصد یہی تھا کہ ان میں سے اکثر بلاگرز محفل پر موجود ہیں، تو کیا عنیقہ صاحبہ کی فیملی سے کوئی ایسی بات پتہ چلی کہ انہیں قتل کیا گیا تھا؟یا ان کی فیملی نے یہ خبر پڑھی ہے؟
جنگ اخبار افواہات کیلئے مشہور ہے۔کئی اردو بلاگر عنیقہ ناز کے شوہر سے ان کے گھر تعزیت کرنے گئے تھے اور کار حادثے میں ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔
براہ کرم بے بنیاد افواہوں کو ہوا مت دیجیے۔
آپ کی اُستانی بہت نیک دِل خاتون تھیں۔ اُن کا بلاگ نظر سے گزرا ہے ۔ محترمہ انسانیت کے لیے خود اذیّتی کی حد تک درد مند دِل رکھتی تھیں اللہ کریم اُن کی آخری منزلوں میں اُن کا حامی و ناصر ہو۔تین برس گزر گئے۔