میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

محمد وارث

لائبریرین
یہ لیجئے جناب میری تک بندی حاضر ہے لیکن آپ تو سننے کے منتظر ہیں اور یہ پڑھنا پڑے گی;) کسی وقت اگر ممکن ہوا تو کسی مشاعَرہ کی ویڈیو یو ٹیوب پر بھی رکھ دوں گا لیکن اچھا خاصا وقت طلب کام ہے یہ لہٰذا اسی پر اکتفا کریں:grin:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7671

بہت شکریہ جناب بشیر فاتح صاحب، آپ کے کلام سے ہم مستفید ہوگئے ہیں اور اب ہل من مزید ۔۔۔۔۔

یہ تو بہت ہی خوب ہوگا حضرت اگر آپ اپنے مشاعرے کی ویڈیو مہیا کردیں تو اس بہانے آپ کا "دیدار" :) بھی ہوجائے گا۔

اور ایک بات اور قبلہ، اپنا تفصیلی تعارف بھی کروادیں، یہ نہ ہو کہ ہم ناواقفیت میں ہی آپ سے اعلٰی حضرت کی شان میں گستاخیاں کرتے رہیں اور بعد میں پچھتانا پڑے۔ ;)

۔
 
shayar777

محفلین
کچھ مسرت مزید ھو جائے
اس بہانے سے عید ھو جائے
عید ملنے جو آپ آ جائیں
ہماری بھی عید عید ھو جائے
 
صائمہ شاہ

محفلین
بہت عمدہ وارث
آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو قابلیت رکھتے ہوئے بھی اس کا اعتراف نہیں کرتے مگر آپ کی قابلیت کی مداح ہوں ۔ بہت سی داد
 
بہت خوب وارث بھائی۔
جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں
رہا ہوں مثلِ گل میں اس جہاں میں
کیا نازک شعر کہا ہے۔
بکھرتا پھول مہکا اس ادا سے
کلی کا دل بھی دھڑکا گلسِتاں میں
ویسے غزلوں میں آج تک جتنا واعظ کی مٹی پلید ہوتے دیکھی ہے، کسی دن واعظوں نے غزل پر فتویٰ جاری کر دینا ہے۔
مکان اک مفلسوں کو دیتے واعظ
محل سو سو جو بخشو لا مکاں میں
حق
یوں تو سامان سارے ہیں سفر کے
امیر اک کی کمی ہے کارواں میں
کیا خوبصورت خیال لائے ہیں
پرندوں سے ہے سیکھی رمز پیاری
نہیں ہے جمع کچھ بھی آشیاں میں

بہت عمدہ وارث بھائی

اور شکریہ جاسمن بہن کا، جو محفل کی پاتال سے خزانے ڈھونڈ نکالتی ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جاسمن صاحبہ، نوازش آپ کی۔

بہت عمدہ وارث
آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو قابلیت رکھتے ہوئے بھی اس کا اعتراف نہیں کرتے مگر آپ کی قابلیت کی مداح ہوں ۔ بہت سی داد
بہت شکریہ صائمہ، یہ محض آپ کا حسنِ نظر ہے ورنہ میں اپنے آپ کو بخوبی جانتا ہوں :)

بہت خوب وارث بھائی۔

کیا نازک شعر کہا ہے۔

ویسے غزلوں میں آج تک جتنا واعظ کی مٹی پلید ہوتے دیکھی ہے، کسی دن واعظوں نے غزل پر فتویٰ جاری کر دینا ہے۔

حق

کیا خوبصورت خیال لائے ہیں

بہت عمدہ وارث بھائی

اور شکریہ جاسمن بہن کا، جو محفل کی پاتال سے خزانے ڈھونڈ نکالتی ہیں۔
نوازش آپ کی صدیقی صاحب، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔

اور مجھے یہ اعتراف کرنے میں قطعا باک نہیں ہے کہ اس غزل کے ایک آدھ شعر میں غلطیاں تھیں، سو وہ شعر ہی نکال دیا ہے :) یقینا مزید غلطیاں اور بھرتی کے اشعار بھی ہونگے۔دراصل یہ بالکل ہی ابتدائی غزل ہے، اور میں خود اسے بھول چکا تھا، شرم تو آ ہی رہی ہے لیکن وہ دن بھی کہ جب یہ نام نہاد غز ل کہی تھی، بہت شدت سے یاد آ گئے :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دراصل یہ بالکل ہی ابتدائی غزل ہے، اور میں خود اسے بھول چکا تھا، شرم تو آ ہی رہی ہے لیکن وہ دن بھی کہ جب یہ نام نہاد غز ل کہی تھی، بہت شدت سے یاد آ گئے
واہ! بہت خوب وارث بھائی ۔ بہت عمدہ!
وارث بھائی میری رائے میں ابتدائی زمانے کے شعر بہت سچے ہوتے ہیں ۔ تکنیکی باریکیوں سے قطعِ نظر ، ان اشعار کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے۔ ہر شعر کے دامن میں کیا کیا کہانیاں سی ہوتی ہیں ۔ جب کبھی پڑھنے بیٹھیں تو لوٹ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام والی خواہش شدت سے جاگ اٹھتی ہے۔
 
بالکل درست فرما رہے ہیں، ع - اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top