ہرگز نہیں جناب اتنےعمدہ خیالات کو اتنا اچھا اظہار مل گیا اور کیا چاہیے۔ وارث بھائی صنعتِ انکسار سے اپنی ابتدائی شاعری میں شاید قواعد کی کم پیروی کو اُجاگر کر رہے ہوں (مفروضہ ہے کیوں کہ ہمیں قواعد سے کُچھ علاقہ نہیں) سو اِس لیے اظہارِ یکجہتی کو لکھ دیا۔ ماشاءاللہ اساتذہ میں شامل ہیں اپنے وارث بھائی۔ شاعروں اور ادیبوں کی جوں جوں فن اور نظریات میں ترقی ہوتی ہے وہ خود اپنے سابقہ کام پر خطِ تنسیخ پھیرتے رہتے ہیں حالانکہ اپنے وقت پر وہ کام اُسی شاعر و ادیب کو ایک شاہکار دکھائی دیتا ہے۔ اِس حوالے سے اِس ارتقائی رویےکو ایک تخلیقی معمول سمجھا جا سکتا ہے