میری فوٹو گرافی 1 پھول پودے

میرا خیال ہے کہ پسند اورناپسند کے بٹن ایک ساتھ ہیں نا تو شاید غلطی سے ناپسند والا بٹن دب گیا ہوگا
پر قیصرانی بھائی میری تو پروفائل پہ آ گیا نا ایک نیگیٹو۔ ہے نا ناعمہ
اتنی سنبھال کر رکھنی پڑتی ہے یہ عزت بیچاری، رضیہ غنڈوں میں ہو جیسے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پر قیصرانی بھائی میری تو پروفائل پہ آ گیا نا ایک نیگیٹو۔ ہے نا ناعمہ
اتنی سنبھال کر رکھنی پڑتی ہے یہ عزت بیچاری، رضیہ غنڈوں میں ہو جیسے۔
پسند نا پسند کی کوئی اتنی اہمیت نہیں ہوتی۔ اگر کل ناعمہ بہن کو یاد رہا تو ہو سکتا ہے کہ وہ اسے ہٹا بھی دیں۔ خود میں بہت بار ناپسند یا غیر متفق لے چکا ہوں۔ اس سے کیا فرق پڑنا :)
 
فوٹوگرافی بہت عمدہ ہے صاحب اور نظر بھی ایک تخلیقی فوٹوگرافر کی پائی ہے آپ نے۔

کچھ تصویروں پر انفرادی طور پر بات کروں گا، فی الحال دو سوال ذہن میں آگئے، پوچھ ہی لوں تو اچھا ہے۔

1۔ کبھی ہلدی کا پھول دیکھنے کا اتفاق ہوا؟
2۔ وہ کڑوا موٹے پتوں والا پودا جسے کوارگندل کہتے ہیں، اس کا پھول دیکھا ہے آپ نے؟
ع: اِٹ سِٹ تے بھکھڑا کوارگندل اسیں ہور وی بُوٹیاں جان دے آں​
۔۔۔۔۔ وارث شاہ​
 
۔۔۔ ۔۔ وارث شاہ​
بہت شکریہ آسی بھائی،
ہلدی کا پھول تو کیا پودا ہی نہیں دیکھا،

جی ارگندل کا پھول دیکھا بھی اور چکھا بھی، اور اس میں ایک قطرہ ہوتا ہے بہت میٹھا، مجھے کچھ کچھ اندازہ تھا اس لیئے جانتے ہوئے چکھا اور وہ میٹھا ہی نکلا،
کیوں کہ میں نے گاؤں میں مشاہدہ کیا تو کُھلا کہ جتنے بھی کڑوے پتوں والے پودے تھے ان کے پھولوں میں ایک میٹھا قطرہ ٹھہرا رہتا ہے۔
 
فوٹوگرافی بہت عمدہ ہے صاحب اور نظر بھی ایک تخلیقی فوٹوگرافر کی پائی ہے آپ نے۔

کچھ تصویروں پر انفرادی طور پر بات کروں گا، فی الحال دو سوال ذہن میں آگئے، پوچھ ہی لوں تو اچھا ہے۔

1۔ کبھی ہلدی کا پھول دیکھنے کا اتفاق ہوا؟
2۔ وہ کڑوا موٹے پتوں والا پودا جسے کوارگندل کہتے ہیں، اس کا پھول دیکھا ہے آپ نے؟
ع: اِٹ سِٹ تے بھکھڑا کوارگندل اسیں ہور وی بُوٹیاں جان دے آں​
۔۔۔ ۔۔ وارث شاہ​
تصویروں سے متعلق انفرادی سوالوں کا انتظار رہے گا۔
کچھ ہلدی کے پھول کے بارے میں بتایئے کچھ خاص ہے کیا۔
 
میرے گھر میں تھا، اس کو پتوں سے الگ پہچاننا شروع میں بہت مشکل ہوتا ہے۔ بلکل ہلدی کے پتوں جیسا ہلکا پیلا رنگ۔ پتوں میں کچھ سبز رنگت ملی ہوتی ہے اس میں نہیں ہوتی، یا بہت کم ہوتی ہے۔ اس میں بیج بھی بنتا ہے، بہت باریک ہوتا ہے خشخاش سے بھی باریک! اور شاید بویا بھی جاتا ہو مگر روایتی طریقہ ہلدی کی گٹھیاں لگانے والا بہت قابلِ اعتماد ہے۔ سو بیجوں کا تجربہ کسی زرعی یونیورسٹی نے کیا ہو تو کیا ہو، انفرادی طور پر سب ہلدی کی گٹھیاں دباتے ہیں زمین میں۔
یہ موسم نہیں ہے، ورنہ شاید کوئی پھول دکھائی دے جاتا۔ ہلدی پک گئی، فصل اٹھا لی گئی، اور نئی فصل بو دی گئی۔
 
ہلدی کی گٹھیاں زمین میں دباتے ہیں (جنوری فروری) اور سال بھر کے بعد انہی دنوں میں اس کو اکھاڑتے ہیں۔ اور ساتھ ہی ترجیحاً اسی زمین میں گٹھیاں دبا دی جاتی ہیں (اگلی فصل)۔ دبانے کو وہ گٹھیاں استعمال کرتے ہیں جو ہلدی کی معمول کی گٹھیوں سے کوالٹی میں قدرے کم ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ جڑیں لگی رہنے دیتے ہیں۔

صاف ستھری گٹھیاں نکال کر ان کو اچھی طرح دھو لیتے ہیں اور پانی میں جوش دے کر (1) یا تو سالم گٹھیاں سکھا لیتے ہیں، (2) یا ان کو ادھ پِسا کر کے سکھا لیتے ہیں، ترجیح اپنی اپنی۔ اچھی طرح خشک ہو جائیں تو پھر باریک پیس کر محفوظ کر لیتے ہیں۔ میں نے کوئی دس مربع فٹ کے قریب ہلدی بوئی تھی۔ اس سے چار سو گرام سے زیادہ ہلدی حاصل ہوئی ہے (خشک، صاف، تیار شدہ، خالص اپنے گھر کی!)۔

اور وہ پانی جس میں ہلدی کو ابالتے ہیں۔ وہ بہت قابلَ اعتماد اینٹی سیپٹک ہے۔ اس کو پی لیجئے، اس سے غرارے کیجئے، زخم وغیرہ کو صاف کیجئے، خارش والی جگہ پر اس پانی کا پھاہا رکھئے، غسل کے لئے ٹب میں ملا لیجئے جیسے ڈیٹول ملاتے ہیں۔

اور اس فقیر کو دعاؤں کا تحفہ دیجئے۔
 
ہلدی کا پھول میں نے دیکھا اب نیٹ پر۔ " لنک "

بہت شکریہ، آپ اتنی گراں قدر معلومات سے نوازتے رہیے گا پلیز۔ اس خزانے پر ہمارا بھی بہت حق ہے۔
 
Top