کاشف اختر
لائبریرین
بلاگنگ کے حوالے سے مجھے جو بھی معلومات حاصل ہو سکیں ان کا واحد ذریعہ اردو محفل فورم اور یہاں کے احباب ہیں ،خاص طور پر بلال بھائی کی تحاریر سے میں نے کافی استفادہ کیا ۔ابھی کچھ دنوں سے میں نے ورڈ پریس اور بلاگر دونوں پہ مفت حاصل ہونے والی سروس کے ذریعہ بلاگنگ شروع کی ہے ، اب میں اردو ٹیمپلیٹ ،اردو تھیم ، نستعلیق فونٹ ، شامل کرنا چاہتا ہوں غرض ہر طریقے سے اپنے بلاگ کو اردو کے لحاظ سے بہتر سے بہتر بنانا چاہتا ہوں ۔اس بارے میں بلال بھائی اور جہاں زیب اشرف صاحب کے رسالے دیکھ چکا ہوں اسی طرح اردو محفل کے وہ مراسلے بھی جن کا ربط بلال بھائی نے دے رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے ناکام ہی رہا ۔ تمام احباب ِ محفل سے مدد کی درخواست ہے کہ مجھے اپنے مفید مشوروں سے نوازیں اور جہاں تک ہو سکے میری رہنمائی فرمائیں ؟ ہو سکے تو ربط بھی دے دیں جس سے میں بآسانی اپنے بلاگ کو اردو کے قابل بنا سکوں ؟؟؟