میری ننھی ننھی خواہشیں

فہیم

لائبریرین
میری ننھی سی خواہش تو آج کل یہ ہوتی ہے کہ
چھٹی کے ٹائم کمپنی سے بھاگنے کا موقع مل جائے
اور مزید نہ بیٹھنا پڑے :)

ایسا ہو کہ تمام ڈاریکٹر صاحبان بمع ہمارے جی ایم کمپنی سے آؤٹ ہوجائیں
اور میں ریسپشن پر کھڑے ہوکر خوب گپیں ہانکوں :)

اس کے علاوہ بھی نجانے کتنی ننھی ننھی خواہشات ہیں۔
ایک پرسکون رات ہو، تاروں بھرا آسمان ہو اور میں
کسی کشتی میں لیٹا اس آسمان کو تک رہا ہوں اور گانوں میں
چپوؤں سے پانی کٹنے کی آواز آرہی ہو :)

باقی درمیانے درجے اور بڑی خواہشات بھی کئی ایک ہیں لیکن
یہاں صرف ننھی ننھی خواہشات ہی بھلی معلوم ہوتی ہیں :)


اور ہاں ایک ننھی سی خواہش یہ بھی ہے کہ
میں سب کو بہت خوش رکھوں اور اپنی ذات سے
کسی کو کوئی دکھ یا تکلیف نہ پہنچنے دوں :)
 

مہ جبین

محفلین
خواہشات کے سمندر سے کچھ خواہشات نکال کر بیان کرتی ہوں

میرے بچے بہترین مسلمان ہوں

اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے حلال طیب روزگار حاصل کریں

اپنی زندگی میں بے شمار کامیابیاں و کامرانیاں سمیٹیں

اپنے والدین کے لئے صدقہء جاریہ بنیں

اور میرے سب بچوں کو بہترین شریکِ حیات ملیں

اللہ میرے سب بچوں کو اپنے گھر میں شاد آباد رکھے

زندگی میں بار بار حرمین طیبین میں باادب اور مقبولِ بارگاہ حاضری کی سعادت عطا ہو آمین

میں نے چھوٹی چھوٹی خواہشوں کے بجائے بہت بڑی بڑی خواہشات کا ذکر کردیا

چندا ناعمہ عزیز !
میرا خیال ہےکہ چھوٹی چھوٹی خواہشات کے بجائے بڑی بڑی خواہشات دل میں رکھو ، کیونکہ وہ جو نوازنے والا ہمارا پیارا ربِ کریم ہے نا اس کی رحمت بہت وسیع ہے ، اسکی بخششیں لامحدود ہیں تو پھر کیوں نا ہم اُس سے اُس کی شان کے لائق مانگیں
تو اپنی جھولی تو بہت تنگ ہے لیکن رؤف الرحیم کے خزانے کوئی کمی نہیں لہٰذا ہمیشہ دینے والے کی عطا پر یقینِ کامل کے ساتھ ہی مانگو۔

تم نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا بیٹا
سدا خوش رہو آمین
 
Top