محمد خرم یاسین
محفلین
آج سے دو سال پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور راحت سے نوازا۔
میری ننھی پری حفصہ نور آج دو سال کی ہو گئی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اسے دنیا کی تمام خوشیاں اور راحتیں نصیب فرمائے۔
مکمل صحت اور ایمان والی زندگی نصیب فرمائے، اور ہمیں اس کی درست تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
بلاشبہ یہ اللہ کےانعام اور رحمت کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔
مجھے نہیں سمجھ آتا کہ میں اس کے ساتھ اپنے تعلق کو کس طرح قلم زد کر سکتا ہوں۔
میری بیٹی! اللہ تعالیٰ مجھے اس قابل بنائے کہ تمہارے حقوق پوری طرح سے ادا کر سکوں۔ آمین
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔ جزاک اللہ
ما شا اللہ۔ بہت پیاری ہے۔