میری پبلیکشنز کی سائٹیشنز

سوچا اپنی شائع شدہ پیپرز کی سائٹیشنز اپ سے شئیر کروں جو دنیا کے مختلف ممالک کے ریسرچز نے اپنے پیپرز میں کی ہیں
HAKHAN.jpg
 
نہ صرف یہ بات اہم ہوتی ہے کہ اپ کے کتنے پیپرز ایسے مستند جرنلز میں شائع ہوئے ہیں جو کسی مستند ڈیٹا بیس میں لسٹیڈ ہیں بلکہ یہ بھی کہ اپ کے شائع شدہ پیپرز کو کتنے ریسرچرز سائٹ کرتے ہیں۔
یہ اعداد و شمار بھی دستیاب ہوتے ہیں اور اپ اپنی پرفارمینس اور اپنی ریسرچ کی اھمیت کو جانچ سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے پیپرز کے متعلق بتائیں، موضوع کیا ہوتا ہے اور یہ کن لوگوں کے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
 
اپنے پیپرز کے متعلق بتائیں، موضوع کیا ہوتا ہے اور یہ کن لوگوں کے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
ماحولیاتی انجینرنگ اور ماحولیاتی سائنس بنیادی موضوع ہے
مگر اس میں کیمیکل انجینرنگ، مالیکیولر بایولوجی، کیمسڑی، اور بائیوٹیکنالوجی کے موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں
میرا موضوع الودہ پانی کی ٹریٹمنٹ ہے۔ اور ایسے سسٹم کی ڈیلوپمنٹ جو پانی سے نائڑوجن اور فاسفورس ہٹا ئےمائیکرو ارگنزمز کے استعمال سے ۔ اس مقصد کے لیے میں نے ممبرین بائیوریکٹر کا استعمال کیا ہے۔
اسکے علاوہ الودہ ہوا کی ٹریٹمنٹ بھی ایک قسم کے خمرہ (ایسٹ) کے ذریعہ
واٹر فلٹریشن بھی میرا یک موضوع ہےا ور ہم نے ایک نیا ایڈزوربینٹ بھی بنایا ہے جو الودہ پانی کو پینے کے قابل بناتا ہے
 
اپنے پیپرز کے متعلق بتائیں، موضوع کیا ہوتا ہے اور یہ کن لوگوں کے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

وہ ریسرچ ایریاز جہاں میرے پیپرز سائٹ ہوئے

h2.jpg

جی ہاں پاکستان میں بھی ضرورت ہے ۔ ہر اس ملک میں جہاں پاپولیشن اور انڈسٹریل گروتھ ہو وہاں ضرورت ہوتی ہے
 
یوسف-2

محفلین
ماحولیاتی انجینرنگ اور ماحولیاتی سائنس بنیادی موضوع ہے
مگر اس میں کیمیکل انجینرنگ، مالیکیولر بایولوجی، کیمسڑی، اور بائیوٹیکنالوجی کے موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں
میرا موضوع الودہ پانی کی ٹریٹمنٹ ہے۔ اور ایسے سسٹم کی ڈیلوپمنٹ جو پانی سے نائڑوجن اور فاسفورس ہٹا ئےمائیکرو ارگنزمز کے استعمال سے ۔ اس مقصد کے لیے میں نے ممبرین بائیوریکٹر کا استعمال کیا ہے۔
اسکے علاوہ الودہ ہوا کی ٹریٹمنٹ بھی ایک قسم کے خمرہ (ایسٹ) کے ذریعہ
واٹر فلٹریشن بھی میرا یک موضوع ہےا ور ہم نے ایک نیا ایڈزوربینٹ بھی بنایا ہے جو الودہ پانی کو پینے کے قابل بناتا ہے
زبردست خان صاحب! آپ کا تو بڑا کام ہے۔اس تحقیق کو پاکستان میں عملی جامہ پہنانے کے سلسلہ میں کوئی پیشت رفت ہوئی ہے تو اس سے بھی آگاہ کیجئے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی آپ نے یہ موضوع "تصاویر" والے زمرے میں کیوں شروع کیا؟ اس کو تو تعلیم و تربیت والے زمرے میں ہونا چاہیے تھا۔
 
زبردست خان صاحب! آپ کا تو بڑا کام ہے۔اس تحقیق کو پاکستان میں عملی جامہ پہنانے کے سلسلہ میں کوئی پیشت رفت ہوئی ہے تو اس سے بھی آگاہ کیجئے گا۔
شکریہ
مگر بہت بڑا کام نہیں ہے
پاکستان میں جب میں تھا تو کچھ ریسرچ مگر زیادہ تر کنسلٹنی کا کام کیا تھا۔ مثلا میں پہلا شخص ہوں جس نے پاکستان میں پہلے چار کرمیم ریکوری اور ری سائکلنگ کے پلانٹ چلائے کراچی کی چار بڑی ٹینریز میں۔ اس کے بعد پاکستان میں اٹھ مزید کرمیم ریکوری اور رییوس کا کام ہوا۔ لاہور اور سیالکوٹ میں
میں نے کراچی میں پہلے پائلٹ ٹینری ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ری ایکڑ پر بھی کام کیا جو اپ فلو این ایروبک سلج بلینکٹ کے پروسس پر تھا۔ بعد میں ہماری کمپنی نے یہ پلانٹ کراچی میں اپ اسکیل کیا جو 36000 کیوبک میڑ فی دن کی ٹریٹمٹ کی گنجائش رکھتا ہے۔
 
Top