میری پسندیدہ شاعری

عسکری

معطل
بھئی ہر انسان کی اپنی پسند ہے میری بھی ہے تو جناب یہ ہے میری پسند ۔ مجھے نہیں پتہ ہوتا کہ یہ کس کا شعر ہے پر کبھی کبھی مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔ اب جو بھی بھی اچھا لگا یہاں پوسٹ کر دیا کروں گا ۔ یہ نا سمجھیں میں شاعری سے نا بلد ہوں صرف ہتھیاروں سے بلد ہوں :grin:
 

مہ جبین

محفلین
ہم تو یہی سمجھتے تھے تم شاعری سے نابلد ہو لیکن آج پتہ چلا کہ ہتھیاروں کے ساتھ شاعری سے بھی بلد ہو :laugh:
اور وہ بھی اتنے باذوق اشعار۔۔۔۔۔۔۔:p
 

قیصرانی

لائبریرین
ہچکیاں لے کے نا روقبر پر رونے والے
جاگ جائیں نا کہیں چین سے سونے والے
نشانہ لے کہ نا فائر کر گولی چلانے والے
بھاگ جائیں نا کہیں چین سے سونا لانے والے
میری میت پر کوئی رویا ہے
اس لیے جل گیا کفن میرا
میری قیمت پر کوئی رویا ہے
اس لئے جل گئی دکان میری
ہیں دوست سانپ کی مانند مجھ سے لپٹے ہوئے
میرا وجود ہی چندن ہے کیا کیا جائے
ہیں دوست سانپ کی مانند مجھ سے لپٹے ہوئے
میرا وجود ہی کندن ہے کیا کیا جائے
 

عسکری

معطل
تمھارے غم کی ڈلی اٹھا کر زباں پہ رکھ لی تو دیکھی میں نے
وہ قطرہ قطرہ پکھل رہی ہے میں قطرہ قطرہ ہی جی رہا ہوں
 

عسکری

معطل
ہم تو ہنستے ہیں دوسروں کو ہنسانے کی خاطر محسن
ورنہ دل پہ زخم اتنے ہیں کہ رویا بھی نہیں جاتا
 
Top