میری پوسٹ کیا لائبریری کا حصہ بنی کے نہیں

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
میں نے یہ پوچھنا تھا کے میں نے شہید ڈاکڑ مطہری کی کچھ کتابیئں پوسٹ کی تھی کیا وہ لائبریری کا حصہ بنی کے نہیں ۔
والسلام
 

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
الف عین میں نے آپ کی لائبریری دیکھی مگر کچھ سمجھ میں نہیں آیا شہید ڈاکٹر مرتضٰی مطھری کی ایک کتاب نظر آئے ہے ۔میں ان کی کافی کتابیں یہاں پوسٹ کی تھی کیا آپ نے ان کی ساری کتابیں لائبریری میں شامل کی ہیں ۔
والسلام
 

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
محمد امین صاحب میں نےکتابیں اسلامی سیکشن میں پوسٹ کی تھی مصنف کا نام شہید ڈاکٹر مطھری ہے ان کی مختلف کتابیں تھی ۔
والسلام
 

محمد امین

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
عزیزم صرف علی، کہیں ان کا نام مھطری، کہیں مہطری، کہیں مطہری اور کہیں مہطری لکھا گیا ہے۔ اس لئے نہیں مل رہی ہیں۔ ابھی ہر ممکن طریقے سے تلاش کی ہے تو اور کتابیں بھی ملی ہیں۔ یہ کیونکہ لائبریری فورم میں نہیں تھیں، محض اسلامی تعلیمات فورم میں تھیں جہاں میں عموماً نہیں جاتا، اس لئے رہ گئیں۔ بہر حال ابھی میں نے تین اور کتابیں کاپی پیسٹ کی ہیں۔
فطرت
وحی اور نبوت
معاشرہ اور اسلام
مزید کچھ کتابیں بھی ہیں۔ محمد امین صرف علی کے شروع کردہ تمام دھاگے تلاش کریں تو آسانی ہو گی۔
صرف علی۔ یہ بتاؤ کہ یہ کتابیں تم نے ٹائپ تو نہیں کی ہیں، مواد سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ان پیج سے کنورٹ کی گئی ہیں۔ تو رکارڈ صاف رکھنے کے لئے یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ کنورژن میں تمہارے نام کا کریڈٹ دیا جائے، اور جس ماخذ سے اصل فائل کا حصول ہوا ہے، اس کو درست کریڈٹ دیا جائے۔ ورنہ دوسری سورت میں صرف اردو محفل کا لنک دیا جائے گا، اس سے واضح نہیں ہوتا کہ کتاب کی کاپی رائٹ کی کیا پوزیشن ہے؟
 

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
آپ نے درست فرمایا ہے میں نے یہ کتاب ان پیچ سے کنورٹ کی ہیں اور جہاں تک کاپی رائٹ کا مسئلہ ہے اس بارے میں آپ کو کوئی تنگ نہیں کرے گا۔
والسلام
 

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
میں ضرور دیتا مگر میرا لیپ ٹاپ خراب ہوگیا ہے میرا سارا ڈیٹا اس میں ہے جب بن کے آجائے گا تو انشاءاللہ میں پوسٹ کردؤں گا۔
والسلام
 
Top